باغی ٹی وی ،پنڈی بھٹیاں(شاھدکھرل) پولیس کی غفلت اورسرپرستی سے ڈھینگرانوالی علاقہ غیر بن گیا۔ غریب دیہاتی کو گھرسے اغواکر کے تشددکرتے ہوئے ڈیرے پر لے جاکرباندھ کر مارنے پر بااثرچوہدریوں کے خلاف مقدمہ درج،پولیس گرفتارکرنے کی بجائے سرپرست بن گئی،بااثرچوہدریوں کی سرعام جدید آٹومیٹک اسلحہ کی نمائش اور فائرنگ کرنا مشغلہ بن گیا۔غریب دیہاتی کے بال بچوں کا گھرسے باہر نکلنا مشکل بناکر زندگی تنگ کردی۔بچے سکول جانے سے قاصر۔ علاقہ میں خوف وہراس کی فضاقائم۔ غریب شخص انصاف کیلئے دربدرکی ٹھوکریں کھانے لگا۔حافظ آباد کے علاقہ ڈھینگرانوالی میں بااثر چوہدریوں نے ان کے خلاف پولیس کے پاس انکوائری میں جانے پر و غریب دیہاتی شہزاد لطیف کو گھرسے گھسیٹ کر تشددکرتے ہوئے ڈیرہ پر لے گئے ۔ ڈیرہ پر لے جاکر فلمی اندازمیں باندھ کر تشددکرتے رہے۔ والدہ کے جانے پر والدہ کو بھی باندھ کر تشدداورچاقو سے جسم کے مختلف حصے زخمی کردئیے۔ وقوعہ کے کئی دن گزرنے کے بعد بھی پولیس ان ملزمان کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے خاموش تماشائی کا کرداراداکررہی تھی،اغواکرکے لے جاتے کی ویڈیووائرل ہونے اورمیڈیا میں آنے پر پولیس تھانہ صدر نے بااثرملزمان کے خلاف مجبوری میں مقدمہ تودرج کرلیا مگرگرفتارکرنے کی بجائے ان کی سرپرستی کرنے لگی۔ خانہ پری کیلئے ان کے ڈیرہ ریڈکے بہانے جاکر کھاناوغیرہ کھاکر واپس آجاتی ہے پولیس کے جانے کے بعد ملزمان قانون کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہوئے اورقانون کو منہ چڑھاتے ہوئے اندھادھندفائرنگ شروع کردیتے ہیں کہ دیکھوہم موجود ہیں پولیس نے ہمیں گرفتارنہیں کیا۔ دوسری طرف اب بااثرچوہدریوں نے غریب شہزاد لطیف اوراسکے اہل خانہ کا گھرسے نکلنا مشکل کردیا ہے۔بچے سکول جانے کیلئے نکلتے ہیں توان کو ڈرادھمکاکرواپس بھیج دیتے ہیں خوف کی وجہ سے بچوں کو بخارہوگیا ہے،ملزمان اس کے گھر کے باہر کھڑے ہوکر گالیاں بکتے ہیں،بھنگڑے ڈالتے ہیں،اوراگرکوئی گھرسے باہر نکلے توتشددکرکے دوبارہ گھرواپس بھیج دیتے ہیں،سرعام اسلحہ کی نمائش سے ڈھینگرانوالی علاقہ غیر کا منظرپیش کررہا ہے اورملزمان سوشل میڈیا پر آٹومیٹک جدید اسلحہ کی ویڈیواپ لوڈ کرتے ہیں اوریہ سب کام پولیس تھانہ صدر اورچوکی سولنگیں اعوان کی سرپرستی میں ہورہا ہے۔ حافظ آباد میں ڈی پی او تعینات نہ ہونے کی وجہ سے پولیس بالکل بے لگام ہوئی ہے۔ متاثرہ شخص شہزاد لطیف، اسکے والدہ اوربہن نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کو تحفظ فراہم کیا جائے اورملزمان کوگرفتارکیا جائے اورعلاقہ میں امن وامان کویقینی بنایا جائے

کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں