باغی ٹی وی ، راولپنڈی پولیس کی بڑی کاروائی،چونترہ کے گاؤں میال میں 09قتلوں میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار، اشتہاری مجرم ربنوازنے بیٹوں اورساتھیوں کے ساتھ ملکر جولائی 2020میں 09افراد کو قتل کردیا تھا،09مقتولین میں خواتین اورمعصوم بچے شامل تھے،اشتہاری مجرم ربنوازواقعہ کے بعد سے رپورش تھا،جس کی گرفتاری راولپنڈی پولیس کے لیے چیلنج تھی،ہم شہریوں کی حفاظت کے لئے دن رات محنت کر کے جرائم پیشہ عناصر کو قانون کی گرفت میں لائیں گے، سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ہیومن انٹیلی جینس اورجد ید ٹیکنالوجی کی مدد سے چونترہ کے گاؤں میال میں 09قتلوں میں ملوث مرکزی ملزم ربنواز کو گرفتارکرلیا، اشتہاری مجرم ربنوازنے بیٹوں اورساتھیوں کے ساتھ ملکر جولائی 2020میں 09افراد کو قتل کردیا تھا،09مقتولین میں خواتین اورمعصوم بچے شامل تھے،اشتہاری مجرم ربنوازواقعہ کے بعد سے رپورش تھا،جس کی گرفتاری راولپنڈی پولیس کے لیے چیلنج تھی،سی پی اوسید شہزاد ندیم بخاری نے ایس پی صدر کو سنگین واقعہ میں ملوث مرکزی اشتہاری ربنواز کی گرفتاری کاخصوصی ٹاسک دیا تھا،اشتہاری مجرم قتل اوراقدام قتل کی وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہے،واقعہ کے 72گھنٹے کے اندر اشتہاری مجرم کے 02بیٹے دانش اوراکرام، بھائی اشرف اوربھتیجا عاقب گرفتار کیے گئے تھے،اندوہناک واقعہ دیرینہ دشمنی کی وجہ سے پیش آیا تھا،سی پی اوسید شہزاد ندیم بخاری کا کہناتھاکہ قتل، ڈکیتی، رابری جیسے واقعات میں ملوث ملزمان گرفتاری سے نہیں بچ سکتے، ہم شہریوں کی حفاظت کے لئے دن رات محنت کر کے جرائم پیشہ عناصر کو قانون کی گرفت میں لائیں گے۔

Shares: