باغی ٹی وی ،ڈیرہ غازیخان عدالت پیشی پر آئے ہوئے محمد ابراہیم نامی شخص کو شاہنواز بندوآنی نے فائر مار کر قتل کر دیا ہے ،ملزم کو عدالت گیٹ کی سیکورٹی پر مامور اہلکار نے آلہ قتل سمیت موقع پر گرفتار کر لیا ہے . ملزم نے مقتول کو پانچ فائر مارے جس پر مقتول موقع پر جاں بحق ہوگیا مقتول شاہنواز نے کچھ سال قبل ملزم کے والد پیر بخش چنگوانی کو قتل کر دیا تھا جس کا بدلہ لینے کے لیے اس کے بیٹے نے موقع پا کر اندھا دھند فائرنگ کر کے شاہنواز کو موت کے گھاٹ اتار دیا جب کہ پولیس تھانہ سول لائن کی بروقت کارروائی ملزم حوالات میں بند کردیا ہے اور تفتیش جارہ ہے۔ابتدائی اطلاع کے مطابق شاہنواز اور ابراہیم کے مابین سابقہ دشمنی کا معاملہ بتایا جا رہا ہے۔
ملزم شاہنواز بندوآنی پولیس کی حراست میں

Shares:







