تیل وگیس کی تلاش میں پاکستان کو بڑی کامیابی مل گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کوہاٹ میں گیس اورخام تیل کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں،اوجی ڈی سی ایل کے ماہرین نے ذخائرکی کھدائی اورتجزیہ کیا ،کوہاٹ میں کنویں کی کھدائی 3200 میٹر تک کی گئی ،کنویں سےیومیہ 12.7 ملین اسٹینڈر کیوبک فٹ گیس اور 240 بیرل خام تیل حاصل ہوگا.

سانگھڑ کے بعد شمالی و جنوبی وزیرستان میں بھی تیل و گیس کے ذخائر

ماہرین کا کہنا ہے کہ ذخائرکی دریافت سے ہائیڈروکاربن کےملکی ذخائرمیں اضافہ ہوگا،ہائیڈروکاربن کے ذخائر میں اضافے سے ملکی معیشت پرمثبت اثرات ہوں گے،

پاکستان میں تیل و گیس کے ذخائر کی دریافت کا کام کیوں روکا گیا؟ سینئر صحافی مبشر لقمان نے کئے انکشاف

 

واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل بھی خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، جن سے یومیہ ایک ہزار 844 بیرل خام تیل حاصل کیا جاسکے گا۔یہ ذخائرکوہاٹ میں ٹل بلاک سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ پاکستان آئل فیلڈ لمیٹڈ کے مطابق کوہاٹ میں ٹل بلاک سے تیل و گیس کے ذخائر کی دریافت ہوئے ہیں۔ جانچ میں مکوڑے ڈیپ ٹو کنویں سے 18.25 ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور یومیہ 1844 بیرل خام تیل کے ذخائر بھی ملے ہیں، اور اس حوالےسے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو آگاہ کردیا ہے۔

 

 

Shares: