پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کرنے والے رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری نے نیا ویڈیو بیان جاری کردیا۔ویڈیو بیان میں خرم لغاری کا کہنا تھاکہ میرا قافلہ لانگ مارچ میں شرکت کیلئے رواں دواں ہے اور مونس الٰہی کی قیادت میں لانگ مارچ میں شرکت کٰلئے جارہا ہوں۔ان کا کہنا تھاکہ عمران خان اور پرویز الٰہی کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔

خیال رہے کہ رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری نے آج صبح تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ پی ٹی آئی کے4 دیگرایم پی ایز بھی پارٹی چھوڑ رہے ہیں۔تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری نے پارٹی کو خیرآباد کہنے کا فیصلہ کرلیا۔

عمران خان ایماندار اورمخلص انسان،آرمی چیف کو کبھی غدار نہیں کہا:فیصل واوڈا

اس سے پہلے کہا جارہا تھاکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ خرم لغاری آج شام پریس کانفرنس میں پارٹی چھوڑنےکا اعلان کریں گے، اور ان کے ساتھ جنوبی پنجاب سے 2 يا 3 اراکین اسمبلی بھی پارٹی سےعلیحدہ ہو سکتے ہیں۔

روس نے امریکی اور یورپی تجارتی سیٹلائٹس تباہ کرنے کی دھمکی دیدی

اس حوالے سے رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری نے کہا کہ شام کو پریس کانفرنس میں سرپرائز دوں گا، ہم اب پی ٹی آئی کے ساتھ مزید نہیں چل سکتے، اور میرے ساتھ اور بھی اراکین اسمبلی ہوں گے۔

لیکن اب خرم لغاری کے تازہ بیان نے عمران خان کے مخالفین کو بہت زیادہ دھچکا لگایا ہے جو اس بات کے متمنی تھے کہ عمران خان کےساتھ اس کا ساتھ چھوڑ دیں

آرمی چیف سے ملاقاتوں میں کوئی غیرآئینی مطالبہ نہیں کیا،الیکشن کا مطالبہ…

Shares: