باغی ٹی وی ،ڈیرہ غازیخان (شہزادخان نامہ نگار) ایس پی انوسٹی گیشن کی زیرصدارت کرائم میٹنگ ، ضلع بھر کے تمام تھانوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا.
تفصیل کے مطابق ایس پی انوسٹی گیشن غیور احمد خان کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں سرکل آفیسران، ایس ایچ اوز ضلع ہذا اور تفتیشی آفیسران نے شرکت کی۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن نے کہا کہ زیر تفتیش مقدمات سال 2021/2022 کو جلد ازجلد یکسو کریں مقدمات زیادہ دیر تک زیر تفتیش رہنا انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے۔مزید کہا کہ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ساوتھ پنجاب اور ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازیخان کی ہدایت ہر جرائم پیشہ عناصر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈوان کو جاری رکھ کر نوجوان نسل کو منشیات سے پاک معاشرہ فراہم کرنے میں اپنا پھر پور کردار ادا کریں۔ منشیات(آئس) فروشوں کیخلاف اپنی کاروائیوں میں مزید بہتری لائیں اور جواریوں کے خلاف کاروائیوں کو مزید تیز کریں۔ مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری عمل میں لانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں اور اسی طرح تمام ایس ایچ اوز موٹر سائیکل سنیچنگ اور چوری کی وارداروں کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کریں علاقہ میں امن کمیٹی ممبران کی خدمات حاصل کرکے خونی دشمنیوں میں راضی نامے کرنے کی کوشش کریں۔اس کے علاوہ جرائم پیشہ افراد کیخلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ گرفتاریاں عمل میں لائیں تاکہ امن وامان کی فضا برقرار رہ سکیں۔عوام کیساتھ میٹنگز کے انعقاد کو یقینی بنائیں تاکہ آپ انکے مسائل سے باخبر رھ سکیں اور بہتر طریقے سے عوام کے مسائل حل کر سکیں۔
Shares: