باغی ٹی وی ،ڈیرہ غازیخان۔( شہزادخان نامہ نگار) ایس پی انوسٹی گیشن غیور احمد خان کی ہدایت پر جواریوں کے خلاف کریک ڈاون جاری، جوإ جیسی لعنت میں مبتلا 6 جواری گرفتار اور جوإ پر لگی رقم اور موبائل فونز برآمد۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی حمید اللہ معہ سٹی پولیس کا جواریوں کے خلاف کریک ڈاٶن جاری ہے پولیس تھانہ سٹی نے جواریوں کے خلاف کارواٸ عمل میں لاتے ہوۓ 6 جواریوں عمیر، صارم، ثاران، عدنان، شعیب، مدثر کو تاش جواء کھیلتے ہوئے گرفتار کر لیا اور جواریوں سے جوإ پر لگی رقم 25 ہزار روپے سے زائد رقم معہ موباٸل فونز برآمد کر لۓ ہیں ایس ایچ او تھانہ سٹی نے کہا کہ ایڈیشنل آئی جی ساوتھ پنجاب کی خصوصی مہم اور ڈی ایس پی سٹی منور بزدار کی سپرویژن میں تھانہ سٹی کے علاقے میں جواریوں کے خلاف بھر پور کارواٸ شروع کر دی ہے تاکہ معاشرہ کے ناسوروں کا صفایا کیا جاۓ انکا یہ بھی کہنا تھا کہ معاشرہ میں فساد برپا کرنے والے اور جراٸم پیشہ عناصر اور ان کے مددگاروں کی نگرانی شروع ہے تاکہ علاقے میں امن و امان کی فضا برقرار رہے۔
Shares:








