لاہور:عمران خان کے بیانیے اور لانگ مارچ پر بھارت میں جشن کا سماں ہے،بھارتی میڈیا عمران خان کو پرائم ٹائم دے رہا ہے ،بھارتی تجزیہ نگار اور اینکرز عمران خان کےبیان کا خیرمقدم کررہے ہیں.

بھارتی میڈیا میں بھرپور کوریج کی وجہ عمران خان کا آئی ایس آئی کےخلاف بیان ہے،انڈیا کہہ رہا ہے بھارت کو پاکستان کیخلاف کچھ کرنے کی ضرورت ہی نہیں،عسکری حکام کی پریس کانفرنس کے بعدعمران خان کے حق اور فوج کے خلاف بھارتی میڈیا پرمتعدد ٹاک شوز کیے جا چکے ہیں اور یہ سلسلہ جاری ہے.

پاکستان مخالف بھارتی فوج کے ریٹائرڈ میجر کا لانگ مارچ پرتبصرہ آگیا،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے خلاف بھارتی فوج کے پراپیگنڈہ ماسٹرمیجرگورائے آریا بھی عمران خان پر برس پڑے ، ان کا کہنا ہےکہ عمران خان نے ہرایک پرتنقید کے تیر برسائے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرمیجرریٹائرڈ گورائے آریا نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے وہ کچھ کہہ دیا ہے جس کی توقع نہیں تھی ، میجر ریٹائڑ گورائےآریا کا کہنا ہے کہ عمران خان اس وقت امریکہ ، فوج اور پاکستان کی موجودہ حکومت کے خلاف عوام کو اپنے ساتھ ملائے ہوئے ہے

اس بھارتی افسر کا کہنا ہے کہ عمران خان نے آرمی چیف کو حیوان ، پاکستانی وزیراعظم کو چور اور ان کے پیروکارپاکستانیوں کو غلام کہنے کے ساتھ ساتھ الیکشن کمیشن کو غدار قرار دیا ہے ،

Shares: