لاہور:پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خلاف لانگ مارچ میں بھی گھڑی چور کے نعرے لگ گئے۔عمران خان کے خلاف لگائے جانے والے نعروں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے ، ویڈیو میں ایک شخص کو عمران خان کا کنٹینر سامنے سے گزرتا دیکھ کر گھڑی چور گھڑی چور کے نعرے لگاتے دیکھا جاسکتا ہے ۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے پی ٹی آئی پر تنقید کی اور ٹوئٹ میں ہر طرف گھڑی چور کے نعرے مکافات عمل لکھا۔

 

یاد رہے کہ اس سے قبل لاہور میں بھی عمران خان کے سامنےگھڑی چور کے نعرے لگ گئے تھے۔جب سابق وزیراعظم عمران خان لاہورمیں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان ایک تقریب میں شرکتے کے لیے پہنچے توان کے سامنےگھڑی چور کے نعرے لگ گئے۔

ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایوان عدل لاہور سے عمران خان کی واپسی کے موقع پرکچھ افراد نےگھڑی چور کے نعرے لگائے۔

اس حوالےسے ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمران خان کے گزر جانے کے بعد ایک شخص نے نعرے لگانے والےکو دھکا بھی دیا۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے لاہور بار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ یہ اب حتمی اور فیصلہ کن جنگ ہے، کل میں حقیقی آزادی مارچ کا آغاز کرنے جا رہا ہوں اور لاہور سے میرے مارچ کا آغاز ہوگا، میں اس قوم کے لیے یہ جنگ لڑ رہا ہوں، لاہور بار بھی اس مارچ میں بھرپور شرکت کرے۔ پنجاب حکومت کو کہوں گا کہ وکلاء پروٹیکشن بل منظور کرے، وکلاء کے ہسپتال کے لیے رقم جاری کی جائے۔

Shares: