باغی ٹی وی ،جتوئی (نذیر شجراء) غیرت کے نام پر قتل کی لرلزہ خیز واردات۔
تفصیل کے مطابق جتوئی کے علاقہ پھلن شریف میں غیرت کے نام پر محمدبلال گبول کا اپنے چچا زاد بھائی کی بیوی معراج مائی کے ساتھ عرصہ دراز سے ناجائز تعلقات تھے جس کی بنا پر معراج مائی کے بیٹے محمد محسن نے غیرت کے نام پر محمد بلال کو اپنے چچا محمد اکرم کے ساتھ ہم مشورہ ہو کر فائر مار کر قتل کر دیا یہ قتل صرف اور غیرت کے نام پر ہوا ہے،ایس ایچ او جتوئی ارشد منیر اور انکی ٹیم حقائق تک پہنچ گئی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں.
ٹھٹھہ سے نامہ نگار راجہ قریشی کی رپورٹ کے مطابق کینجھر کے قریب کاتیار اسٹاپ پر رشتہ کے تنازہ میں ملاح برادری میں تصادم کے نتیجے میں 23 سالہ نوجوان اکبر ماچھی گولی لگنے سے قتل، ایک زخمی علاقے میں صورتحال کشیدہ ،پولیس نے علاقے کو گھیر لیا ہے

Shares: