ٹھٹھہ : کراچی مچھر کالونی میں 2 نوجوانوں کے قتل پر احتجاج۔ بے گناہ نوجوانوں کی موت پر ان کے لواحقین سے تعزیت کا سلسلہ جاری

باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ(نامہ نگار راجہ قر یشی) کراچی کے مچھر کالونی میں غلط اطلاع پر دو نوجوانوں کو قتل کیا گیا تھا ، جن کے ملزمان کی فوری طور گرفتار ی کیلئے وائس آف سول سوسائٹی میر پور ساکرو کی طرف سے احتجاج مظاہرہ کیا گیا، اس کے علاوہ 2 بے گناہ نوجوانوں ایمن سعید اور اسحاق پنھور کے قتل کے خلاف پورا ٹھٹھہ سراپا احتجاج

ٹیلی کام کمپنی کے دو انجئنئر مچھر کالونی میں سگنل چیک کرنے گئے تھے کہ مسجد سے اعلان کیا گیا کہ علاقے میں دو ڈاکوں بچوں کو اغوا کرنے اگئے ہیں اس اطلاع پر سیکڑوں لوگوں نے شدید ازیت ناک تشدد کرکے دونوں نوجوانوں ٹھٹھہ کے ایمن سعید اور نوشہرو فیروز کے اسحاق پنھور کو ھلاک کردیا تھا ، جس پر جئے سندھ ترقی پسند پارٹی نے فوری طور پر قاتلوں کی گرفتاری کے لئے احتجاج کااعلان کیا اور شھید ایمن سعید کے گھر پر مرحوم کے والد کے ساتھ ہنگامی پریس کانفرینس کرکے احتجاج کا لائحہ عمل کا اعلان کیا جس پر ٹھٹھہ کی تمام سماجی، شہری، قوم پرست اور سیاسی تنظیموں نے مشترکہ جدوجہد کا اعلان کیا اور اج احتجاج کی شروعات ایدھی سینٹر ٹھٹھہ سے مین اسٹاپ تک ایک بہت بڑی ریلی نکالی گئی، جس میں سندھ ترقی پسند پارٹی ٹھٹھہ کے سید جلال شاہ، راجو قریشی، امتیازسموں، جمعیت علماء اسلام کے مولانا احمد سومرو ، مولانا عبدالوھاب، قومی عوامی تحریک کے راحیلہ بھٹو، یاسر جاکھرو، منور بھٹو، جماعت اسلامی کے عبدالمجید سموں، شہری اتحاد کے جاوید غنی میمن، حنیف چنڈ، ٹھٹھہ یوتھ کے نوجوانوں، تاجر اتحاد کے رہنماوں تحریک انصاف کے عہدیداران اور دگر سیکڑوں لوگ اور شہید ایمن کے والد سعید جاوید شریک تھے

اس موقع سیاسی اور سماجی و قوم پرست رہنماوں نے اس واقع کا زمہ دار سندھ حکومت کو ٹھیرایا، انہوں نے کہا کہ ائے دن کراچی میں اس قسم کے واقعیات ہوتے رہتے ہیں کبھی مزہب کے نام پر لوگوں کو زندہ جلادیا جاتا ہے کبھی کسی بہانے لوگوں کو مارا جاتا ہے اس کی خاص وجہ غیر مقامی لوگوں کی اباد کاری ہے جنہوں نے اکر سندھ کا دل کراچی جیسے شہر کو یرغمال بنا لیا ہے اور ائے دن اس قسم کے واقعیات ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ دونوں نوجوانوں کا قتل جس بے دردی سے کیا گیا ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ قاتل باقائیدہ تربیت یافتہ ہیں انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت فوری طور پر اس واقع میں ملوث افراد کو گرفتار کرے اور۔ جس کمپنی میں یہ نوجوان کام۔کرتے تھے اس کو بھی شامل تفتیش کرے.
وحشی درندوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے ٹھٹھہ کے رہائشی ایمن سعید کے موت پر اس کے والد صحافی سعید جاوید سے تعزیتوں کا سلسلہ جاری ہے،عوامی پریس کلب کے صدر بلاول سموں ، راجہ قریشی، ای بی شورو، اور لوگوں نے ان کی رہائش گاہ پر پہنچ کر تعزیت کی اور مرحوم کی مغفرت کے لۓ دعائیں مانگی اور سندہ حکومت سے مطالبہ کیا کے کراچی میں مچھر کالونی میں مرنے والے ٹیلی کمیونیکیشن کے دونوں ملازمین ایمن جاوید اور اسحاق پنہور کے سارے قاتلوں کو گرفتار کرکے کیفے کردار تک پہنچایا جاۓ جس کے لۓ پورا سندھ سراپا احتجاج ہے.

جئے سندھ قومی محاذ پارٹی کے رہنماء پیر گلزار شاہ جیلانی، سید عادل شاہ شیرازی، اور سول سوسائٹی کیجانب سے وکیل علی حسن ملاح، اشرف ملاح، اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات کی سربراہی میں گھارو سٹی میں احتجاجی ریلی اور مظاہرہ کرتے ہوئے نوجوانوں کے قاتل شر پسند عناصر کیخلاف سخت نعرے بازی کرتے ہوئے اس موقعہ پر انہوں کا کہنا تھا کہ یہ ایک منظم اور سوچی سمجھی سازش کے تحت کراچی میں گزشتہ چند برسوں سے سندھی نوجوانوں کو سازش کے تحت مجرم ظاہر کر کے جان سے مارنے کا سلسلہ جاری کیا ہوا ہے جس کے نتیجے میں کتنے ہی سندھی نوجوان غیر مقامی لوگوں کے ہاتھوں سے موت کے منہ میں چلے گئے ہیں کراچی میں مسلسل ایسے واقعات پیش آنے کی وجہ سے سندھی زبان بولنے والے افراد کے لئے کراچی نوگو ایریا بنتا جا رہا ہے اور سندھ حکومت مکمل طور پر تماشائی بنی ہوئی ہے اور غیر مقامی لوگوں کی سہولت کار بن چکی ہے جس کے نتیجے میں سندھی لوگوں کے لئے روزگار بھی نہیں ہے اور اب سندھیوں کے لیے موت بھی سستی کر دی گئی ہے جیسے کہ کوئی گیم کھیلی جاتی ہے اس صورت حال میں آج سندھ مکمل طور پر غیر مقامی لوگوں کے ہاتھوں میں جا چکی ہے سندھی لوگ بے بسی اور لاچارگی والی زندگی گزارنے پر مجبور ہو کر رہ گئے ہیں سندھ کی بگڑتی ہوئی موجودہ صورتحال میں سب قوم پرستوں نے کوئی بہتر حکمت عملی نہ بنائی تو سندھی لوگ اپنا وجود برقرار نہیں رکھ سکیں گے۔

Leave a reply