لاہور:عمران ریاض خان،معید پیرزادہ کے بعد ارشاد بھٹی بھی پاکستان چھوڑگئے،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے معروف صحافیوں کی طرف سے پاکستان چھوڑنے کی خبروں نے ہرایک کوہیجان میں چھوڑ دیا ہے ،
کل رات کی تاریکی میں عمران ریاض خان اورمعید پیرزادہ پاکستان چھوڑ گئے اور اج صبح سے یہ خبریں وائرل ہورہی ہیں کہ ارشاد بھٹی بھی پاکستان چھوڑ گئے ہیں،
اس حوالے سے سنیئر صحافی ارشاد بھٹی نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ میں پاکستان چھوڑ کر اپنے بچوں سمیت ناروے شفٹ ہوچکا ہوں ۔
https://twitter.com/Irshaadbhatti33/status/1586562854991323136
ساتھ ہی ارشاد بھٹی نے پاکستان میں رہ جانے والے صحافیوں کے حفظ وامان کی دعائیں کرتے ہوئے کہا ہے کہ ﷲ تعالیٰ پاکستان میں موجود صحافیوں کی حفاظت فرمائے
یاد رہے کہ پاکستان کے سنیئر صحافی اور تجزیہ نگار نے سب سے پہلے یہ خبردیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران ریاض خان اور معید پیرزادہ رات کی تاریکی میں پاکستان چھوڑگئے، ان کا کہنا تھا کہ معروف اینکرعمران ریاض خان اور معید پیرزادہ پاکستان سے چلے گئےہیں
As per more information coming in it seems that Dr Moeed Pirzada has also left the country immediately.
— Mubasher Lucman (@mubasherlucman) October 29, 2022
اس حوالے سے سب سے پہلے ان کے پاکستان چھوڑنے کی خبرسنیئرتجزیہ نگارمبشرلقمان نے ٹویٹر پرایک پیغام کے ذریعے دی یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ عمران ریاض خان اتحاد ایئرلائنز کے ذریعے دوبئی چلے گئے ہیں
اس حوالے سے مبشرلقمان کا کہنا ہے کہ یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ ڈاکٹر معید پیرزادہ بھی پاکستان چھوڑ گئے ہیں ، انکا یہ بھی کہنا تھاکہ عین اس وقت جب پاکستان میں عمران خان کا لانگ مارچ زوروں پر عمران ریاض خان اور معید پیرزادہ کا پاکستان چھوڑنا معنی خیز لگتا ہے