سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان پاکستان برج فیڈریشن کے صدر منتخب ہو گئے ہیں
پاکستان برج فیڈریشن کے آن لائن اجلاس کی صدارت فیڈریشن کے سابق صدر جاوید خالد نے کی۔ اجلاس میں سات منتخب ڈائریکٹرز مبشر لقمان، احسان قادر، سعید اختر، فاطمہ رضا، ڈاکٹر منہاج قدوائی، تحسین گھی والا، اور سرفراز بٹ موجود تھے۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی مبشر لقمان کو متفقہ طور پر پاکستان برج فیڈریشن کا نیا صدر منتخب کر لیا گیا ہے جبکہ احسان قادر کو سیکرٹری جنرل پاکستان برج فیڈریشن منتخب کیا گیا ہے۔پاکستان برج فیڈریشن نے اگلے تین سال کے لیے نئے بورڈ آف ڈائریکٹرز، صدر اور جنرل سیکرٹری کا انتخاب کیا۔
احسان قادر
اجلاس کے دوران،پاکستان برج فیڈریشن کے اراکین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مسعود مظہر پاکستان برج فیڈریشن کے اعزازی خزانچی کے طور پر کام کرتے رہیں گے
پاکستان برج فیڈریشن کے نومنتخب صدر مبشر لقمان نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے پی بی ایف کے لیے اپنے منصوبوں اور ترجیحات پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے پاکستان کے بڑے شہروں کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں برج ٹورنامنٹ منعقد کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ بطور صدر وہ نوجوانوں کو اس کھیل کی طرف لانے کے لیے زیادہ سے زیادہ کوششیں کریں گے۔ پاکستان برج فیڈریشن کی ٹیم نے مبشر لقمان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا اور انہیں فیڈریشن کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ مبشر لقمان کی قیادت میں پاکستان میں برج کے کھیل کو فروغ ملے گا
سعید اختر
مبشر لقمان برج کے انٹرنیشنل فیسٹول میں بھی شرکت کر چکے ہیں اردن میں ہونے والے فیسیٹول میں باغی ٹی وی کی ٹیم کی قیادت مبشر لقمان نے کی تھی ٹیم نے فیسٹول میں متعدد ایوارڈز حاصل کیے تھے اور کامیابیاں سمیٹی تھیں اس سے قبل پاکستان کے صوبہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہونے والے برج کے ٹورنامنٹ میں باغی ٹی وی کی ٹیم نے حصہ لیا تھا جس میں مبشر لقمان کی قیادت میں ٹیم نے نمایاں کامیابی حاصل کی تھی
پاکستان برج فیڈریشن کا صدر منتخب ہونے پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں برج کے کھیل کو فروغ دینے کے لیے فیڈریشن پہلے سے زیادہ منظم ہو کر کام کرے گی ہم کوشش کریں گے کہ تمام کھلاڑیوں کو موقع دیں اور نئے لوگ بھی اس کھیل کی جانب راغب ہوں۔ انکا کہنا تھا کہ اردن میں برج فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی کرنا ہمارے لیے اعزاز کی بات تھی ہماری پوری کوشش ہو گی کہ پاکستان کا نام برج کے کھیل میں عالمی سطح پر روشن کریں گے