راولپنڈی: نصیر آبد میں کیش وین پر ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ڈیوٹی پر موجود سیکورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا ہے۔

باغی ٹی وی : ترجمان پولیس کے مطابق تھانہ نصیر آباد کی حدود میں نجی بینک کے لیے کیش وین سے نقدی نکال کر بینک منتقل کی جارہی تھی کہ اسی دوران ڈاکوؤں نے حملہ کر دیا ، مزاحمت پرملزمان کی فائرنگ سے ایک سیکورٹی گارڈ عبدالوحید جاں بحق جبکہ دوسرا سیکورٹی عمر پستول کے بٹ لگنے سے شدید زخمی ہوگیا۔

روجھان میں نوجوان اغوا ، پولیس اور کچہ کے ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ

پولیس کے مطابق ملزمان رقم چھیننے میں کامیاب رہے جس کا تخمینہ لگانے کے لیے نجی سیکورٹی کمپنی سے رابطے میں ہیں،واقع کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلی گئی ہے۔

سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی پوٹھوہار سے رپورٹ طلب کر لی اور ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے علاوہ ازیں ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان نے بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور تحقیقاتی ٹیم کو خصوصی ہدایات دیں۔

قبل ازیں راجن پور میں تھانہ روجھان کےحدود موضع چک چانڈکہ میں نا معلوم مسلح افراد نےنوجوان کو اغوا کر لیا تھاشوکت ولد صدردین اپنے رقبے پر کاشتکاری کر رہا تھا ڈاکوؤں نےاسلحے کے زور پر اسے اغوا کر لیا۔ نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے نوجوان کو اغوا کر کے کچے کے علاقے میں لے گئے ۔

بھارت: 140 سالہ قدیم کیبل پُل مرمت کے 5 ویں روز ٹوٹ گیا،60 افراد ہلاک درجنوں ڈوب…

دوسری جانب ڈاکوؤں نے کچہ میں موجود پولیس پر حملہ کردیا تھا ترجمان پولیس کے مطابق پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا پولیس کی جانب سے شدید جوابی فائرنگ کی گئی جس کےنتیجے میں دو ڈاکو شدید زخمی ہوگئے ۔ پولیس کی جوابی فائرنگ اور ٹیمز کے بروقت رپسپانس کی بدولت ڈاکو فرارہوگئے ۔

پکٹ پرموجود تمام پولیس ملازم محفوظ، پولیس کی مزید بھاری نفری موقع پرموجود ہے،کچہ میں ڈاکوؤں کوان کےمزموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا،پولیس ترجمان کامزید کہنا ہے کہ کچہ میں فرنٹ لائن پر تعینات پولیس ملازمان کے حوصلے بلند ہیں،پولیس کی جانب سے ہر محاظ پر کچہ ڈاکوؤں کے ساتھ ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا-

پی ٹی آئی لانگ مارچ : ڈیوٹی کے دوران پولیس کانسٹیبل ہارٹ اٹیک سے جاں بحق

Shares: