کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی کی رہائشی خاتون شوہر کے مبینہ تشدد سے جاں بحق ہوگئی۔
باغی ٹی وی : مقتولہ کے بھائی نے میڈیا سےبات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی بہن حاملہ تھی، 30 سالہ بشریٰ پروین 3 بچوں کی ماں تھی، جن میں 2 لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہیں۔بچوں میں ایک 14 سالہ لڑکا ذہنی اور جسمانی طور پر معذور ہے شوہر محمد علی نشےکا عادی ہے، کچھ عرصے قبل تک فیکٹری میں ملازمت کرتا تھا، تاہم نشے کے باعث فیکٹری سے نکال دیا گیا۔
مقتولہ کے بھائی شان کے مطابق پیر کی صبح بشریٰ اور محمد علی میں کسی بات پر جھگڑا ہوا ، اس دوران محمد علی نے تشدد کرتے ہوئے اس کے پیٹ پر لات ماری، جس سے اس کی حالت بگڑ گئی۔
بشریٰ کو فوری طور پر گھر کے قریب نجی کلینک لے جایا گیا جہاں لیڈی ڈاکٹر نے جان بچانے کی کوشش کی، تاہم حالت زیادہ بگڑنے پر جناح اسپتال لے جانے کا مشورہ دیا، جہاں جاتے ہوئے بشریٰ راستے ہی میں دم توڑ گئی۔
جناح اسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کر دی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی تھی اور مقتولہ کے شوہر ملزم محمد علی کو حراست میں لے لیا ۔
دوسری جانب اورنگی ٹاؤن میں گیس لیکج سے ہونے والے دھماکے میں جھلسنے والے خاندان کا سربراہ اور اس کی اہلیہ اسپتال میں دم توڑ گئے جب کہ دو بیٹوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے –
حیدر آباد:پلازہ کی چھت سے 6 سالہ بچی کی تشدد شدہ لاش برآمد
سیکٹر ساڑھے گیارہ ملت کالونی بلاک جے قبا مسجد کے قریب گھر میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب گیس لیکج کے باعث ہونے والے دھماکے اور اس کے بعد لگنے والی آگ میں جھلس کر شدید زخمی ہونے والے گھر کے سربراہ 50 سالہ ریاض ولد امیر الدین نے پیر کی شب سول اسپتال کے برنس وارڈ میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا ۔
اسپتال ذرائع کے مطابق متوفی دھماکے میں 80 فیصد تک جھلس گیا تھا۔ ریاض کے جاں بحق ہونے کے تقریباً ایک گھنٹے بعد اس کی اہلیہ حسن آرا بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازہ ہار گئیں جبکہ 2 بیٹوں 26 سالہ علی رضا اور 16 سالہ انس رضا کی حالت بھی انتہائی تشوشناک بتائی جاتی۔ایک بیٹا اور 2 بیٹیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔