باغی ٹی وی ننکانہ صاحب ( نامہ نگار احسان اللہ ایاز ) بابا گورونانک دیوجی کے 553ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے اندرون و بیرون ملک سے آنے والے سکھ یاتریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی اور فول پروف سیکورٹی فراہم کرناضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے جس کے لیے مربوط اورجامع ایکشن پلان کے تحت بہترین اور فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں ۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ احمرنائیک نے ان خیالات کااظہار بابا گرونانک دیوجی کے 553ویںجنم دن کی تقریبات کے سلسلہ میں منعقدہ انتظامی جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ آصف اقبال ،ڈی ایس پی ٹریفک ،ڈی آر ٹی اے چوہدری محمد سلیم گھمن ، سول ڈیفنس ،اوقاف و دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی ۔ اس موقع پر تمام متعلقہ محکمہ جات کے افسران کی جانب سے ڈپٹی کمشنرننکانہ کو بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات کے سلسلے میں کیے جانے والے سیکورٹی ودیگر انتظامات بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ احمرنائیک نے کہا کہ گذشتہ سالوں کیطرح امسال بھی گوردوارہ جنم استھان کے اندر نیشنل بنک،ٹیلی فون، واپڈا،سول ڈیفس،ٹی ایم اے،محکمہ صحت،پنجاب فوڈ اتھارٹی سمیت تمام ضلعی محکمے اپنا اپنا کاﺅنٹر قائم کریں گے تاکہ سکھ یاتریوں کودرپیش آنے والی کسی بھی طرح کی ممکنہ مشکلات کا موقع پر ہی ازالہ کیا جاسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ تقریبات کے ایام میں سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مکمل کوریج کے لیے مرکزی کنٹرول روم بھی قائم ہے، گورونانک کے جنم دن کی تقریبات کے ایام میں صفائی ستھرائی کے لیے سپیشل صفائی ٹیمیں تشکیل دی جارہی ہیں جو کہ شہر بھر کی صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں گی

کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں