باغی ٹی وی ننکانہ صاحب ( نامہ نگار احسان اللہ ایاز) ڈی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر ضلعی پولیس ننکانہ صاحب کی ماہ اکتوبر کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی ننکانہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی اور سرکوبی کے عمل کو یقینی بناتے ہوئے درج ذیل کاروائیاں کیں ضلعی پولیس نے ماہ اکتوبر میں 4 خطرناک ڈکیت گینگز کے 18 سرکردہ ملزمان گرفتار کیے ملزمان سے 15 لاکھ 94 ہزار روپے سے زائد مالیت کا مسروقہ مال اور نقدی برآمد کی۔ مختلف کاروائیوں کے دوران قتل، ڈکیتی و چوری سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب 70 مجرمان اشتہاری، 58 عدالتی مفروران اور 23 سابقہ ریکارڈ یافتگان گرفتار کیے۔ چوری اور ڈکیتی سمیت مختلف مقدمات میں ملزمان سے 16 لاکھ 10 ہزار روپے سے زائد مالیت کی نقدی اور مال مسروقہ برآمد کیا۔ مزید کاروائیوں میں ناجائز اسلحہ قبضہ میں رکھنے، ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش کرنے پر 82 مقدمات درج کیے اور ملزمان سے 57 پسٹل، 9 کلاشنکوف، 8 رائفل، 6 بندوقیں 2 کاربین اور 352 گولیاں اور کارتوس برآمد کیے۔ منشیات و شراب فروشی کے خلاف کریک ڈاون میں 56 مقدمات درج کیے اور ملزمان سے 15 کلو سے زائد چرس، 1 کلو افیون، 610 گرام ہیروئن، اور 512 لیٹر شراب برآمد کی۔ دریں اثناء مزید کاروائیوں کے دوران پکار 15 پر بوگس اور جھوٹی کال کرنے والوں کے خلاف 5 مقدمات درج کیے۔ ننکانہ صاحب پولیس نے خدمت مراکز پر آنے والے 587 شہریوں کو سہولیات فراہم کیں جبکہ ٹریفک پولیس ننکانہ نے 1346 شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے لرنر لائسنس جاری کیے۔ ڈی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا ہے کہ ضلعی پولیس عوامی جان و مال کے تحفظ اور سماجی خدمت کے جذبے سے سرشار ہے۔ ضلع سے جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ اور قانون کی بالا دستی اولین ترجیح ہے

کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں