12سالہ آصف کا قاتل گرفتار،ملزم کا اعتراف جرم
قصور
کھڈیاں کے علاقہ میں چند دن قبل 12 سالہ معصوم لڑکے کے اندھے قتل کا معاملہ حل، سفاک ملزم گرفتار کر لیا گیا
تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی علاقے کھڈیاں میں 5 روز قبل نواحی گاؤں ڈھولن میں 12 سالہ آصف کی کھیتوں سے نعش ملی جس کی اطلاع پا کر ڈی پی او سید عمران کرامت بخاری،ایس پی انویسٹیگیشن خالد محمود اور مقامی پولیس فوری موقعہ پر پہنچی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کیلئے فرانزک ٹیموں اور کرائم سین یونٹ کو موقعہ پر طلب کیا گیا تاکہ نامعلوم ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جائے
اس سارے کام کیلئے ایس پی انویسٹیگیشن کی سربراہی میں تین سپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئیں اور انہی پولیس ٹیموں کی تین دن کی مسلسل محنت کے بعد مقتول آصف کے قاتل ملزم شہزاد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس نے اعتراف جرم کیا ہے کہ اس نے 12 سالہ آصف کو بدفعلی کے انکار پہ قتل کیا تھا
پولیس مذید تفتیش کر رہی ہے