شیخوپورہ : ڈپٹی کمشنرکاحکم ہوامیں اُڑ گیا ،غیرقانونی منی پٹرول پمپوں کی بھرمار

باغی ٹی وی:شیخوپورہ(محمد طلال سے )ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ طارق علی بسراکے حکم پر مضافات میں غیر قانونی پیٹرول پمپس یونٹوں کے خلاف کارکردگی کامظاہرہ کرنے والوں میں موجود کالی بھیڑؤں کی آشیر باد سے نئے پیٹرول پمپ لگائے جانے لگے ، غزنی روڈ پر دونئے غیرقانونی یونٹ کولگا کر ملاؤٹ شدہ پیٹرول کادھندہ شروع کردیا گیا عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے والوں کو انکا حقیقی چہرہ میڈیا دکھاتارہے گا،سروے رپورٹ کے مطابق اندرون شہر بھکھی روڈ،طارق روڈ،خالد روڈ،سول لائن،ریلوئے روڈ،شرقپور روڈ،جنڈیالہ روڈ،محلہ احمدپورہ روڈ،قلعہ روڈ سمیت دودرجن سے زائد غیر قانونی مشین مافیاکے خلاف ابھی تک کریک ڈاؤن نہیں گیا ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ طارق علی بسرا کے لیے بھی کسی چیلنج سے کم نہ ہے غیرقانونی ڈبہ اسٹیشنوں کے خلاف جب تک اے اسی سٹی اپنی نگرانی میں قانون نافذ کرنے والوں اداروں کی مدد سے انکا صفایانہیں کروائے گے اس وقت تک یہ مکروہ دھندہ انسانی جانوں کے لیے کسی خطرہ سے کم نہ ہوگا،آتشزدگی آلات نہ رکھ کر ضرورت مند مسافروں کے لیے موت کے یہ بااثر سوداگر سادہ لوح عوام کو آتشزدگی کے حوالہ کرنے کاباعث اس لیے بن سکتے ہیں کہ پیٹرول فروخت کرنے والے دکاندار سیگریٹ نوشی کے عادی ہیں تو دوسری جانب بعض پیٹرول کی دکانوں کے ساتھ ویلڈنگ کی دکانیں بنی ہوئی ہیں جو راہگیروں اورمسافروں کے علاوہ مکینوں کو کسی بڑی مصیبت میں مبتلا کرسکتے ہیں عوامی سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سے مطالبہ کیا ہے کہ جس طرح فیروز والہ میں غیر قانونی طور پر دکانوں میں پیٹرول پمپ کھولنے والوں کے خلاف ایکشن لیا گیا ہے اسی طرح اندرون شہرمیں بھی غیرقانی دھندہ اپنی نگرانی میں بند کروایاجائے۔

Leave a reply