اعجاز چودھری کو حملے کا پتہ تھا تو حفاظتی انتظامات کیوں نہ کیے؟ مرتضیٰ وہاب

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما، ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے حملے کی ایف آئی آر درج نہیں کروائی جاسکی ،

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ معظم نواز کے قتل کی ایف آئی آر بھی پنجاب حکومت گول کر گئی پی ٹی آئی فائرنگ واقعے کی تحقیقات سے زیادہ سیاست پر توجہ دے رہی ہے،ملزم کا بیانات پنجاب کے تھانوں سے ریلیز ہو رہے ہیں اور پرویز الہٰی کو پتہ نہیں، اعجاز چودھری اور احمد چٹھہ کو اگر حملے کا پتہ تھا تو حفاظتی انتظامات کیوں نہ کیے گئے،سیاست کو نفرت سے آلودہ کرنے کے کبھی اچھے نتائج نہیں نکلے

قبل ازیں پیپلز پارٹی کی رہنما وفاقی وزیر شازیہ مری کا کہنا تھا کہ کل فائرنگ کے ہونے والے واقعہ کی سخت مذمت کرتی ہوں، بطور سیاسی کارکن میں سمجھتی ہوں کہ یہ ایک سنگین نوعیت کا واقعہ ہے، اس کی مکمل اور شفاف تحقیقات ہونی چاہیئے۔ شہید محترمہ کی شہادت کے وقت آصف علی زرداری نے جو ری ایکشن دیا تھا بڑی سمجھداری اور ذمہ داری سے کنٹرول کیا، پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا،ملکی استحکام اور جمہوریت کے تسلسل کیلئے ہمیشہ زمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے۔عمران خان کو بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے ملک میں جمہوریت کے لیے پیپلزپارٹی کی قربانیاں عیاں ہیں بلاول بھٹو اور آصف زرداری نے بھی واقعے کی مذمت کی،ہم نے ملک کے ہر معاملے میں احتیاط سے کام لیا ہے عمران خان پر حملہ افسوسناک ہے، تحقیقات ہونے چاہیے ان کو بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے احتجاجوں کے دوران کسی بھی قسم کا تشدد و خونریزی ناقابل قبول ہے،

واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان کے لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں عمران خان زخمی ہوئے، ایک شخص کی موت ہوئی، اللہ والا چوک میں استقبالیہ کیمپ میں فائرنگ کی گئی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بھگدڑ مچ گئی جب کہ موقع پر موجود سکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آور کو فوری طور پر حراست میں لے لیا

عمران خان لوگوں کو گمراہ کررہا تھا،کینٹینرسے بھی فائرنگ ہوئی،حملہ آورکی نئی ویڈیو

عمران خان کا لانگ مارچ، مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو پیغام دے دیا

لانگ مارچ میں فائرنگ، سیکورٹی کی ذمہ دار پنجاب پولیس، دیں جواب پرویز الہیٰ

ویڈیو:عمران خان پر حملہ کرنیوالا ملزم گرفتار،عمران خان کیسے آئے باہر؟

 عمران خان کو پتہ تھا کہ انہیں ہٹانے کی منصوبہ بندی جاری ہے،

شوکت خانم میں عمران خان کا علاج جاری ہے،میڈیکل رپورٹس تسلی بخش قرار دے دی 

شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

پاکستان کو ایک مرتبہ پھر انتہا پسندی اور مذہبی جنونیت کا سامنا 

Comments are closed.