سجاول : آئل اور گیس کے فنڈز سے جاری ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لئے ڈی سی سجاول نے اقدامات شروع کردئے ہیں

باغی ٹی وی ،ضلع سجاول( نامہ نگار یاسر علی پٹھان)ضلع سجاول میں آئل اور گیس کے فنڈز سے جاری اسکیموں کو مکمل کرنے کے لئے ڈی سی سجاول نے اقدامات شروع کردئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر امتیاز علی ابڑو نے تحصیل جاتی کا دورہ کرکے آئل و گیس کے فنڈز کی مد میں عوامی فلاح و بہبود کے مختلف جاری ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا اور تمام صورتحال کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر انہوں نے متعلقہ تمام افسران کو ہدایت کی کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کرکے معیاری کام کے ساتھ وقت کے اندر مکمل کریں تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل ہو سکے۔ اس ضمن میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس موقع پر متعلقہ افسران نے ڈپٹی کمشنر کو جاری ترقیاتی منصوں کے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جاتی محمد عمران، انجینئر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈویژن سجاول محمد فرخ، ڈسٹرکٹ انجینئر ضلع کونسل امتیاز علی زرداری، اسسٹنٹ انجینئر ایجوکیشن ورکس ڈویژن محمد شیخ، اسسٹنٹ انجینئر ڈسٹرکٹ ہائی وے ڈویژن محمد توفیق میمن، اسسٹنٹ انجینئرز ڈسٹرکٹ بلڈنگ ڈویژن غلام رسول شیخ اور انیس احمد سیال، اسسٹنٹ انجینئر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈویژن ندیم شاہ اور محمد عثمان میمن و دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ڈی سی سجاول امتیاز ابڑو نے اسکیموں کو معیاری بنانے اور بروقت مکمل کرنے کیسخت احکامات دئے ہیں

Leave a reply