دڑو :مختلف علاقوں میں گیسٹرو اور ملیریا پھیل گیا، گیسٹرو سے 7 سالہ بچہ جاں بحق،وبائی امراض سے ہلاکتوں کی تعداد 10 ہوگئی

باغی ٹی وی ،دڑو (امتیاز آکاش میمن نامہ نگار)مختلف علاقوں میں گیسٹرو اور ملیریا پھیل گیا، گیسٹرو سے 7 سالہ بچہ جاں بحق،وبائی امراض سے ہلاکتوں کی تعداد 10 ہوگئی
تفصیل کے مطابقدڑو اور گرد نواح کے مختلف گاوُں میں گیسٹرو اور ملیریا نے تباہی مچادی، گیسٹرو کے باعث 7 سالہ بچہ تڑپ تڑپ کے مر گیا، گیسٹرو اور ملیریا سے مرنے والوں کی تعداد 10 ہو گئی۔دڑو کے نواحی گاؤں بچو ماچھی میں 7 سالہ بچہ عبدالکریم ولد رمضان ماچھی گیسٹرو سے جاں بحق ہو گیا، بچے کو رورل ہیلتھ سینٹر دڑو لے جایا گیا جہاں وہ تڑپ تڑپ کے دم توڑ گیا۔دڑو، بنوں، لائق پور، حسین پور اور گردو نواح کے مختلف علاقوں میں سیکڑوں علاقہ مکینوں کو گیسٹرو، ملیریا اور دیگر متعدی امراض کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے۔گاؤں بچو ماچھی، گاؤں گل ملاح، گاؤں پیر محمد بھنبرو، گاؤں بابو لاشاری، گاؤں رتو لاشاری، ابڑال سمیت مختلف دیہاتوں میں ملیریا، گیسٹرو اور دیگر بیماریاں پھیلنے لگیں۔کئی معصوم بچے اور بڑے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوگئے ہوچکے ہیں، متاثرہ دیہاتی شدید غربت کی وجہ سے علاج کرانے سے قاصر ہیں۔سجاول کی ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت نے گیسٹرو، ملیریا اور دیگر بیماریوں پر قابو پانے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے.

Leave a reply