باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ (نامہ نگار راجہ قریشی) فلاحی تنظیم نے سندھ میں ساتویں ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے
تفصیل کے مطابق کراچی کے گیٹ وے گھارو میں فلاحی ادارے کی کی طرف سے مین نیشنل ھائے وے جام ھاؤس کے قریب ایک بہت بڑے ( ماڈرن نرسنگ کالج ہسپتال) کا سنگ بنیاد رکھا گیاہے جس میں 150 بستروں پر مشتمل ایمرجنسی ہسپتال. جس میں ہر قسم کے ماہر ڈاکٹر موجود ہونگے اور مختلف قسم کے ٹیسٹ کیئے جائینگے جسے غریب طبقے کو بہت فائدہ ہوگا. کوسٹل بیلٹ میں اپنے طور پر یہ پہلا فلاحی ہسپتال ہوگا جس سے ہزاروں مریض فائدہ لینگے. سنگ بنیاد رکھنے کے بعد مقررین کا کہنا تھا ہماری فلاحی تنظیم نے سندھ میں یہ ساتویں ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھا ہے. یہ پلاٹ بھی کسی انسانی ہمدردی رکھنے والے نے فری میں دیا ہے. سنگ بنیاد تقریب میں ملک کے نامور شخصیات تنظیم کے راہنماؤں اور گھارو شہر کے معززین صحافیوں. سماجی کارکنوں. انجمن تاجران گھارو کے عہدیداروں اور ہر طبقے کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور ایسے فلاحی کام کو سراہا آخر میں معزز مہمانوں کو سندھ ثقافت اجرک پہنائے گئے اور کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا.
Shares: