باغی ٹی وی: شیخوپورہ تحصیل فیروزوالہ(محمد طلال سے) فیروزوالہ رجسٹری برانچ میں افسران نے رانا نذر اور ظفر شاہ کو دوبارہ چمک دار سیٹ کے اختیارات دے دئیے کرپشن کنگ جوڑی سرکاری فیسوں میں مبینہ طور پر خرد برد کرکے قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا رہی ھے اور روزانہ کی بنیاد پر رشوت کی رقم اکھٹی کرکے اپنی تجوریاں بھرنے میں مصروف ھے جبکہ رشوت نہ دینے والے سائلین خواتین و بزرگ رجسٹری برانچ میں سارا دن ذلیل و خوار ھو رھے ہیں زرائع کے مطابق متعدد بار انکوائری کی زرد میں رہنے کے باوجود فیروزوالہ رجسٹری برانچ میں بار ہا بار تعینات ھوکر کرپشن کے ریکارڈ توڑنے والے محرران نے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کی وارننگ کے باوجود رجسٹری برانچ فیروزوالہ میں کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ھے سپیشل بیان فی رجسٹری 5 سے 10 ہزار روپے رشوت لے رھے ہیں باوثوق زرائع کے مطابق گذشتہ دنوں موضع فیروزوالہ کی جعلی رجسٹریوں کا سکینڈل بھی منظر عام پر آیا اور پنجاب سمال انڈسٹری میں ایکوائر کروائی گی اراضی کی رجسٹریاں پاس کئے جانے کا انکشاف ھوا ھے جن کی متعلقہ افسران کے زیر سماعت انکوائری لگی ہوئی ھے زرائع سے یہ بھی معلوم ھوا ھے کہ انکوائری میں ملوث افراد نے افسران کے عملے سے ملی بھگت سے فائلیں دبا کر غائب کردی ہوئی ہیں جن کے متاثرین عمر بھر کی جمع پونجی مافیا کے ہاتھوں لوٹا کر دربدر کی ٹھوکریں کھا رھے ہیں عوامی حلقوں وکلاء تنظیموں نے وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب، سیکرٹری ریونیو بورڈ پنجاب، ڈی سی او شیخوپورہ طارق علی بسرا،اے ڈی سی آر شیخوپورہ سرمد تیمور اسٹنٹ کمشنر فیروزوالہ عثمان جلیس سے مطالبہ کیا ھے کہ رجسٹری برانچ فیروزوالہ کے کرپٹ اہلکاروں کو معطل کر کے فرض شناس رجسٹری محرر لگائے جائیں موقف جاننے کیلئے جب رابطہ کیا گیا تو رجسٹری محرران نے فون اٹینڈ نہیں کیا اگر وہ اپنا موقف دینا چاہیے تو ادارہ من وعن شائع کرے گا.

کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں