باغی ٹی وی ، ڈیرہ اسماعیل خان (نامہ نگار)ٹانک:میاں لال شہید سمیع اللہ چوکی پر دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کا دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی۔ تفصیلات کے مطابق د تھانہ سٹی کی حدود میں واقع چوکی میاں لال شہید سمیع اللہ پر ایک موٹرسائیکل پر سوار دو نامعلوم ملزمان نے ڈیوٹی پرموجودپولیس اہلکار پر ہینڈ گرینیڈ پھینک کر حملہ کیا جس کے نتیجہ میں کانسٹیبل ثناء الرحمان زخمی ہوا جسے فوری طور پر علاج کی غرض سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ٹانک منتقل کر دیا گیا۔ حملہ کے فورآ بعد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹانک وقار احمد بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور بعد میں زخمی کانسٹیبل کی عیادت کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹانک پہنچ گئے جہاں پر انہوں نے زخمی کانسٹیبل کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ حملہ آور ابتدائی طور پر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں تاہم ان کوگرفتار کرنے کے سلسلے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں








