شیخوپورہ:پولیس اغواء کا مقدمہ قتل کی صورت میں ٹریس کرنے میں کامیاب

crimw scene

باغی ٹی وی:شیخوپورہ(محمد طلال سے) شیخوپورہ تھانہ مانانوالہ کے نواحی گاؤں لاگر میں نرگس بی بی نے مورخہ 23-09-22کواپنے خاوند محمد اشفاق کے اغواء کا مقدمہ تھانہ مانانوالہ میں درج کروایا۔ باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ نے اغواء کے مقدمہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن شیخوپورہ عثمان منیر سیفی کی سربراہی میں پولیس ٹیمیں تشکیل دے کر ہدایات کیں کہ مقدمہ میں مغوی کو جلد از جلد ٹریس کر کے بازیاب کروایا جائے اور ملزمان کو گرفتار کیا جائے جس پر ایس پی انوسٹی گیشن شیخوپورہ عثمان منیر سیفی نے مقدمہ کے حوالہ سے سپرویژن کرتے ہوئے پولیس ٹیم ایس ڈی پی او صفدرآباد سرکل توصیف احمد، ایس ایچ او تھانہ مانانوالہ انسپکٹر رب نواز معہ تفتیشی افسران مقدمہ کو ٹریس کرنے کے لئے سر توڑ محنت شروع کر دی۔ پولیس ٹیموں کے لئے مقدمہ کو ٹریس کر کے مغوی کو بازیاب کروانا کسی بھی بڑے چیلنج سے کم نہ تھا۔ پولیس تفتیشی ٹیموں نے سی ڈی آر ڈیٹا لوکیشن، ہیومن انٹیلی جنس اور جدید سائنٹیفک طریقوں کی مدد سے مرکزی ملزمہ شکیلہ بی بی کو ٹریس کیا۔ عثمان منیر سیفی ایس پی انوسٹی گیشن شیخوپورہ کا کہنا تھا کہ مرکزی ملزمہ شکیلہ بی بی نے دوران انٹیرگیشن اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ مغوی محمد اشفاق کے میرے ساتھ ناجائز تعلقات تھے۔میرا اپنے خاوند کے ساتھ گھریلوناچاکیوں پر جھگڑا ہوگیا تھا تو میں واپس اپنے میکے سمبڑیال ضلع سیالکوٹ آگئی۔ محمد اشفاق جو کہ مجھ سے بار بار ملنے کے لئے بضد رہتا تھا اور وہ ایک روز مجھ سے ملنے کے لئے سمبڑیال آگیا۔ ہم دونوں آبادی سے تھوڑا دو ر نہر کنارے جا کر بیٹھ گئے۔ میں گھر سے ہی پلاننگ کر کے نکلی تھی کہ آج اس سے ہرصورت جان چھڑوا لونگی۔ ہم نے راستے سے پینے کیلئے جوس لیا جو کہ جوس میں نشہ آور گولیاں ملا کر محمد اشفاق کو پلا دیا جیسے ہی محمد اشفاق جوس پینے کے کچھ دیر بعد نیم بیہوشی کی حالت میں ہوگیا جس کو میں نہر کی دیوار پر بیٹھے دھکا دے دیا ایس پی انوسٹی گیشن شیخوپورہ عثمان منیر سیفی کا مزید کہنا تھا کہ بعدازاں مقتول اشفاق کی نعش کو تلاش کرنے کیلئے اشتہاروغوغہ جاری کئے گئے جس سے مقتول کی نعش کو تلاش کرنے میں آسانی ہوئی اور مقتول کی نعش کے بارے میں معلوم ہونے پر نعش کو قبضہ پولیس میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوایا گیا اس طرح اغواء کا مقدمہ قتل کی صورت میں ٹریس کرنے میں کامیاب ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ فیصل مختار نے پولیس ٹیموں کو مقدمہ ٹریس کرنے پر شاباش دی۔

Leave a reply