لاہور:غلام محمود ڈوگر نے ہدایات پرعمل نہ کیا تو برخاست بھی کیاجاسکتا ہے، اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالےسے اہم فیصلے کرلیئے گئے ہیں‌

 

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے معطل کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور غلام محمود ڈوگر کو ایک اورخط لکھا ہے۔خط کے متن کے مطابق وفاق سے کئی خطوط بھیجے گئے، آپ نے ان پر عمل نہیں کیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ گریڈ21کے پولیس آفیسرغلام محمود ڈوگر بلاتاخیر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کریں۔

دوسری جانب ذرائع اسٹیبلشنمٹنٹ ڈویژن کا کہنا ہے کہ غلام محمود ڈوگر نے ہدایات پر عمل نہ کیا تو برخاست بھی کیا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی حکومت نے سی سی پی او لاہور غلام محمد ڈوگر کو معطل کردیا تھا اور انہوں نے اس معطلی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا جہاں عدالت نے ان کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردی۔

دوسری طرف اس سے پہلے وفاقی حکومت نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب فیصل شاہکار کو تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا کہنا تھاکہ فیصل شاہکار نے وفاق کو درخواست کی تھی کہ انہیں تبدیل کردیاجائے لیکن انہیں تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان پرحملےکےبعدفیصل شاہکارنےآئی جی پنجاب کےطورپرکام کرنے سےمعذرت کی تھی۔ذرائع نے بتایا کہ پنجاب حکومت نےفیاض دیوکوآئی جی پنجاب تعینات کرنےکی سفارش کررکھی ہے۔

Shares: