مزید دیکھیں

مقبول

وزیراعظم سے برطانوی پارلیمانی انڈر سیکرٹری لارڈ واجد خان کی ملاقات

وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے برطانیہ کے پارلیمانی...

موٹروے پولیس سکھر کی جانب سے ٹریفک الرٹ

میرپورماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگارمشتاق لغاری) موٹروے پولیس سکھر...

آرمی چیف کا منگلا اور سیالکوٹ گیریژن کا الوداعی دورہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مختلف فارمیشنز کے الوداعی دوروں کے ایک حصے کے طور پر سیالکوٹ اور منگلا گیریژن کا دورہ کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دونوں مقامات پر افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور فوجیوں سے خطاب کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مختلف آپریشنز، تربیت اور قدرتی آفات کے دوران بہترین کارکردگی پر فارمیشنز کو سراہا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجیوں کو مشورہ دیا کہ وہ حالات جیسے بھی ہوں اسی جذبے اور عزم کے ساتھ قوم کی خدمت کرتے رہیں۔

قبل ازیں سیالکوٹ پہنچنے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا استقبال لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر اور لیفٹیننٹ جنرل ایمن بلال صفدر نے منگلا گیریژن پر کیا۔

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan