باغی ٹی وی ٹھٹھہ (نامہ نگار راجہ قریشی)جھمپیر اور برادآباد کے درمیان مال گاڑی کا انجن فیل ،شاہ عبداللطیف ایکسپریس جھمپیراسٹیشن پررک گئی،مسافرپریشان،کراچی سے پنجاب، میرپور خاص اور پنجاب سے کراچی انے والی مختلف ٹرینیں جھمپیر، جنگ شاھی برادآباد اور دوسرے اسٹیشن پر روک دی گئیں
تفصیل کے مطابق جھمپیر اور برادآباد کے درمیان مال گاڑی کا انجن فیل ہوگیا جس کی وجہ سے شاہ عبداللطیف بھٹائی ایکسپریس کئی گھنٹوں سے جھمپیر ریلوے اسٹیشن پر کھڑی ہے ، مسافروں کو سخت پریشانی کاسامنا ہے کیونکہ جھمپیر ریلوے اسٹیشن پر سہولیات کافقدان ہے ،دوسرا یہ کہ انہیں یہ بھی معلوم نہیں ہے کہ کب مال گاڑی کا انجن ٹھیک ہوگا اور کب لائن کلیئر ہوگی اورکب ان کی ٹرین روانہ ہوگی
دوسری طرف محکمہ ریلوے نے کراچی سے پنجاب، میرپور خاص اور پنجاب سے کراچی آنے والی مختلف ٹرینیں جھمپیر، جنگ شاھی، برادآباد اور دوسرے ریلوے اسٹیشنز پر روک دی گئی ہیں –
Shares:








