لاہور:پاکستان کی سیاست کی موجودہ اور گرم صورت حال کی منظرکشی کرتے ہوئے سنیئرصحافی نے بہت اہم نقات پرتوجہ مبذول کروائی ہے ، ان کا کہنا تھا کہ سیاست کے ساتھ کھیل کے میدان سے بھی بہت گرم گرم خبریں آرہی ہیں

ان کا کہنا تھاکہ خطرناک عزائم رکھنے والا بھارت جو کہ پاکستان کے حوالے سے بہت منفی منصوبہ بندی کرچکا تھا کہ اگرپاکستان ہار گیا تو کس طرح پاکستان کو بدنام کرنا ہے اس کے گلے پڑے گا، ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ نے جس طرح بھارت کو مارا ہے اس طرح امیرغریب کیے پیسے مار جاتے ہیں

پاکستان کی سیاسی صورت حال پر تجزیہ تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کورکمانڈرز کانفرنس ہوئی ہرکوئی ایسے تبصرے کررہا ہےجیسے کہ وہ کورکمانڈرز کانفرنس میں شریک تھا یا کارروائی لکھ رہا تھا ،ان کہنا تھا کہ پہلی بار کسی کورکمانڈرز کانفرنس کا اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جو بھی فیصلے ہوئے وہ ملکی مفاد کے ہوئے

ان کا کہنا تھا کہ کوئی کہہ رہا ہے کہ فلاں جنرل کو پروٹوکول مل گیاہے فلاں کو مل گیا ، بھائی ایسے نہیں ہوتا،فوج میں ایسا کوئی پروٹوکول نہیں ، جس کا نام آخری وقت میں فائنل ہوگا وہی سربراہ ہوگا ہمیں اس قسم کی قیاس آرائیوں سے پرہیز ہی کرنا چاہیے،

لندن میں ہونے والی اہم ملاقاتوں کےبارے میں ان کا کہنا تھا کہ وہاں نئے آرمی چیف کی تقرری سے لیکر سعودی کراون پرنس محمد بن سلمان کے دورے کے حوالے سے بھی مشاورت ہوئی ہے اورساتھ ہی چین کے حوالے سے بھی کچھ معاملات سلجھانے کی کوشش کی گئی ہے، نئے آرمی چیف کی تقرری وزیراعظم کا اختیار ہے اور یہ شہباز شریف ہی کریں گے اور یہ عمران خان نہیں کرپائیں گے

انکا کہنا تھا کہ الیکشن کے حوالے بھی بات چیت ہوئی ہے، اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ عمران خان اور پرویز الٰہی کے درمیان معاملات کچھ بہتر نہیں عمران خان نے پرویز الٰہی کو اسمبلی توڑنے کا کہا جو کہ پرویز الٰہی نے معذرت کرلی ہے اور کہا کہ اسمبلی نہ توڑیں

ایک اور پہلو پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف پاکستان آتے ہیں یا نہیں اس کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا ، اگروہ پاکستان آتے ہیں تو انکو جیل میں کم ازکم چھ مہینے سے زائد عرصہ گزارنا پڑے گاتب جاکر ن لیگ اپنی بچی کھچی سیاست کو بچا سکتے ہیں ،

 

اس کے ساتھ ساتھ ان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کے حوالے سے جو سٹیٹمنٹ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے دی وہ بہت ہی بڑی ہے ، ان کا کہنا تھا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ راستے بند کرنے سے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے منع فرمایا تھا ،

جسٹس اطہرمن اللہ کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک ایسے جج ہیں کہ جو کسی نہ کسی طرح اپنے فیصلوں کی وجہ سے ہر وقت توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں آج انہوں نے فواد چوہدری اور آصف علی زراری کی نااہلی کو عدالت کے ذمے لینے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ یہ فورم کسی کو نااہل کرنے کا نہیں ہے

عمران خان کےبیٹوں کے بارے مں ان کا کہنا تھا کہ وہ عمران خان کی عیادت کرنے پاکستان آئے ہیں لیکن انکے بیٹوں کی آمد پر گھر کا ایک فرد اسلام آباد چلا گیا ہے ، کیوں گیا ہے ، یہ کہا جارہاہے کہ وہ ناراض ہوکرآسلام آباد گئے ہیں‌

Shares: