کوئٹہ رحمانیہ مسجد میں دھماکے کا مقدمہ درج

بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں جمعہ کی نماز کے وقت مسجد میں ہونیوالے دھماکے مقدمہ درج کر لیا گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد کی رحمانیہ مسجد میں‌ہونے والے بم دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں نا معلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے. جس میں قتل،اقدام قتل اورانسداد دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں۔ دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کو سپرد خاک کر دیا گیا،دھماکے میں زخمی ہونے والے میں سے 6 سول اور 2 بی ایم سی ہسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ باقی زخمی ہسپتال سے ڈسچارج ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں ہونیوالے دھماکے میں امام مسجد مولانا عطاء الرحمان سمیت دو افراد شہید ہو ئے . جمعہ کے وقت نمازی مسجد میں جمع تھے ،مسجد رحمانیہ میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں امام مسجد مولانا عطاء الرحمان سمیت دو افراد شہید ہو گئے جبکہ پندرہ افراد زخمی ہوئے .کوئٹہ کی رحمانیہ مسجد میں نماز جمعہ کے وقت دھماکہ ہوا جس کے بارے میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ دھماکا خیزمواد مسجد کےاندرمنبرکےقریب رکھا گیا تھا، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق پشتون آباد دھماکےمیں دو سےڈھائی کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیاگیا ہے

Comments are closed.