لانگ مارچ رکوانے کی درخواست پر فریقین سے جواب طلب

0
39

لاہور ہائیکورٹ پی ٹی آئی لانگ مارچ رکوانے کی دائر درخواست پرسماعت ہوئی

لاہورہائيکورٹ نے لانگ مارچ روکنے کی فوری استدعا مسترد کردی. عدالت نے فریق کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 14 نومبرکو جواب طلب کرلیا. دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ احتجاج کرنا ہر شہری اور سیاسی جماعت کا حق ہے،مینار پاکستان سمیت دیگرجلسوں کو روکنے کے کیسزمیں فیصلے جاری ہو چکے بتائیں کہ آپ متاثرہ فریق کیسے ہیں ؟ مریم نواز کے جلسے کے بارے میں بھی عدالت حکم جاری کرچکی ہے،

جسٹس جوادحسن نے چیئرمین انجمن تاجران نعیم میرکی درخواست پرسماعت کی. لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ ملک میں سیاسی جلسوں، لانگ مارچ کی وجہ سے تجارت،تاجر پریشان ہیں عمران خان کے کہنے پرملک بھر میں احتجاج جاری ہیں، عمران خان اب جی ٹی روڈسے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کررہے ہیں، عمران خان پرقاتلانہ حملے کی وجہ سے کارکنوں نے سڑکیں بندکر دیں لانگ مارچ کو نہ روکا گیا تو افراتفری بڑھے گی

پی ٹی آئی کا احتجاج،راستوں کی بندش،عدالت کا اظہار برہمی،انتظامیہ کیوں سوتی رہی،ریمارکس

شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

پاکستان کو ایک مرتبہ پھر انتہا پسندی اور مذہبی جنونیت کا سامنا 

عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد 

واضح رہے کہ عمران خان کے لانگ مارچ کے لئے راولپنڈی سمیت کئی شہروں میں پی ٹی آئی نے کیمپ لگائے تھے اور راستے بند کر دیئے تھے، پنڈی میں تین روز تک تعلیمی اداروں میں بھی چھٹی کر دی گئی تھی، ایمبولینس گاڑیوں کو بھی راستہ نہیں دیا جا رہا تھا، دفاتر جانے والوں کو بھی سخت پریشانی کا سامنا تھا، گزشتہ شب عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کارکنان کو راستے کھولنے کا کہا، اس سے قبل راستے بند کئے گئے تھے،

Leave a reply