ورلڈکپ فائنل؛لاہورمیں پاکستان کی سب سےبڑی اسکرین لگائی جائےگی

0
43

لاہور:ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میچ کیلئے لاہور میں پاکستان کی سب سے بڑی اسکرین لگائی جائے گی۔

ڈی جی اسپورٹس طارق قریشی کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ فائنل ہاکی اسٹیڈیم میں بڑی اسکرین پر دکھایا جائے گا۔

طارق قریشی نے کہا پاکستان کی سب سے بڑی اسکرین ہاکی اسٹیڈیم میں لگائی جائے گی، 30 ہزار سے زائد لوگوں کی آمد متوقع ہے، اسکرین پر میچ دیکھنے کے لیے انٹری فری ہوگی۔

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں اتوار کو آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں مدمقابل آئیں گی جس کیلئے پاکستان اور انگلینڈ کے شائقین کرکٹ میں بھرپور جوش و خروش پایا جاتا ہے۔

ادھرآئی سی سی کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل نتیجہ خیز بنانے کے لیے قوانین میں تبدیلی کر دی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل اتوار کے روز میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا تاہم محکمہ موسمیات نے اتوار اور پیر کے روز میلبرن میں شدید بارش کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔

ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل فیصلہ کن بنانے کے لیے پلیئنگ کنڈیشنز میں تبدیلی کر دی اور ریزرو ڈے والے روز یعنی پیر کو میچ کا نتیجہ نہ آنے کی صورت میں کھیل کا اضافی دورانیہ 2 گھنٹوں سے بڑھا کر 4 گھنٹے کر دیا۔

Leave a reply