ٹھٹھہ : سی ایم ہاؤس کے باہر احتجاجی پیرامیڈکس پرلاٹھی چارج،کئی گرفتار

باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ (نامہ نگار راجہ قریشی )پیرامیڈکس کا سی ایم ہاؤس کے باہراحتجاجیوں پرلاٹھی چارج،کئی گرفتار
تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ ضلع کے ملحقہ شہروں گھارو،ساکرو،ٹھٹھہ سے ہسپتالوں کے پیرامیڈکس نےرسک الاؤنس کی بندش پرسی ایم ہاؤس کے باہر احتجاجی قافلے کراچی پہنچے کراچی سے کریم بانڈ نے میڈیا کو بتایا کہ کراچی میں پر امن احتجاج کے لۓ سی ایم ہاؤس کے طرف بڑھنے لگے تو ان پر پولیس نے وحشیانہ تشدد کیاتشدد کے نتیجے میں کئی خواتین ملازم بے ہوش گئیں اور ہمارے کئی ملازمین کو پولیس نے گرفتار کرلیا جو کہ قابل مذمت ہے کریم بانڈ نے مزید کہا ہیلتھ ملازمین اپنے رسک الاؤنس کی بحالی تک پرامن احتجاج جاری رکھیں گے گفتار ہونے والوں میں جھرک کے کارکن نذیر احمد اور گھارو کی تین ھیلتھ ورکرز شمیم, نشاد اور راشدہ کی احتجاج میں پولیس نے گرفتار کیا ان کی کھلے الفاظ مزمت کرتے ہیں.

Leave a reply