باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما، وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے اعلان کے مطابق سود کے خاتمے کے فیصلے کے لئے سپریم کورٹ میں دائراپیل واپس لے لی گئی ہے،
وفاقی حکومت نے سود کے خاتمے کے شرعی عدالت کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی تھی جسے آج واپس لے لیا گیا ہے، حکومت کی جانب سے اسٹیٹ بینک کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی شرعی عدالت کے خلاف اپیل زیر التواء ہے اپیل واپس لینے کی متفرق درخواست منظور کی جائے۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جب سود کے خاتمے کے فیصلے کے خلاف دائر اپیلیں واپس لینے کا اعلان کیا تھا تو پاکستان کی مذہبی جماعتوں نے وزیر خزانہ کے اس اعلان کا خیر مقدم کیا تھا، حکومتی اتحادی جماعت جے یو آئی نے اسے ریاست مدینہ کی جانب حقیقی قدم قرار دیا اور گزشتہ روز یوم تشکر بھی منایا،
علمائے کرام اور مذہبی سکالرز نے سود کے خاتمے کے بارے میں وفاقی شریعت کورٹ کا فیصلہ چیلنج کرنے کے متعلق اپیل واپس لینے کے حکومتی فیصلے کو سراہا ہے۔ اس فیصلے پر ملک بھر میں یوم ِ تشکر مناتے ہوئے انہوں نے اِس عظیم مقصد کے لئے حکومت کو ہر ممکن حمایت کی یقین دہانی کرائی علمائے کرام نے ملک کے مالیاتی اداروں سے سودی نظام کے خاتمے کے لئے اِس دلیرانہ اقدام پر حکومت خاص طور پر وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا شکریہ ادا کیا
واضح رہے کہ رواں برس 28 اپریل کو وفاقی شرعی عدالت نے سود کے خلاف کیس کا 19 سال بعد فیصلہ سنا یا تھا، عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اسلامی بینکنگ کا ڈیٹا عدالت میں پیش کیا گیا وفاقی حکومت کی جانب سے سود سے پاک بینکنگ کے منفی اثرات سے متفق نہیں ،معاشی نظام سےسود کا خاتمہ شرعی اور قانونی ذمہ داری ہے ،عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ بینکوں کے منافع کی تمام اقسام سود کے زمرے میں آتی ہیں، انٹرسٹ ایکٹ 1839 مکمل طورپرشریعت کیخلاف ہے سود کیلئےسہولت کاری کرنیوالے تمام قوانین اورشقیں غیرشرعی قرار دے دی گئیں اسلامی بینکاری نظام رسک سے پاک اوراستحصال کیخلاف ہے، ملک سے ربا کا خاتمہ ہرصورت کرنا ہو گا، ربا کا خاتمہ اسلام کے بنیادی اصولوں میں سے ہے، بینکوں کاقرض کی رقم سے زیادہ وصول ربا کے زمرے میں آتا ہے، بینکوں کا ہرقسم کا انٹرسٹ رباہی کہلاتا ہے، قرض کسی بھی مدمیں لیا گیا ہواس پر لاگو انٹرسٹ ربا کہلائے گا ،وفاقی شرعی عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ تمام بینکوں کی جانب سےاصل رقم سے زائدرقم لینا سود کے زمرے میں آتا ہے، حکومت کوہدایت دی جاتی ہے کہ انٹرسٹ کا لفظ ختم کرے، ربا مکمل طورپرہرصورت میں غلط ہے
وزارت خزانہ نے مجموعی قرضوں کی تازہ ترین تفصیلات جاری کردیں
ریاست مدینہ کے دعویدار نے مزید سود والا قرضہ لے لیا ،بہرہ مند تنگی
نعرہ ریاست مدینہ کا اور ملک چلا رہے ہیں سود پر، مذمتی قرارداد اسمبلی میں جمع
ای ایف پی کا گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر سے شرح سود میں نمایاں کمی کا مطالبہ
ملکی موجودہ ابتر معاشی صورتحال تباہ کن مغربی سودی نظام ہے،علامہ زاہدالراشدی
سود کا خاتمہ حکم الہٰی کے ساتھ آئین پاکستان کا اہم تقاضا بھی، ڈاکٹر قبلہ ایاز