باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ (نامہ نگار راجہ قریشی) دابیجی میں قتل کے مجرموں کی عدم گرفتاری ،ورثاء کا پولیس خلاف احتجاج
دابیجی غریب آباد مارکیٹ میں احتجاجی مظاہرہ پولیس زاھد میمن اور راہب میمن کے قاتلوں کو گرفتار کرے ورثإ کا مطالبہ
تفصیل کے مطابق دابیجی غریب آباد مارکیٹ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ورثاء کا کہنا ہے کہ پولیس زاھد میمن اور راہب میمن کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرے ، دو مہینہ پہلے گھر کے پلاٹ کے تکرار پر قتل ہونے والے دو نوجوانوں کے ورثاء نے احتجاجی مظاہرہ کیا کے ظفر شاہ اور مجاہد شاہ اور لامحمد شاہ کو فوری گرفتار کیا جاۓ اور جیلبھیجا جاۓ جو دو مہینوں سے عبوری ضمانت لۓ آزاد گہوم رہے ہیں ، جبکہ ہم شہر بھی نہیں جا سکتے کیوں کے وہ ہمیں کیس ختم کرنے اورقتل کی دہمکیاں دیتے ہیں ہم وزیر اعلیٰ سندھ ،آئی جی سندھ اور ایس ایس پی ٹھٹھہ سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کے قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے ہمیں انصاف فراہم کیا جاۓ.
Shares:








