لاہور:پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے رولز میں تبدیلی کردی، ٹائٹل میچ کا ٹاس مقررہ وقت سے پہلے کیا جائے گا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان درمیان اتوار 13 نومبر کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستانی وقت کے مطابق دن ایک بجے کھیلا جائے گا۔میچ سے ایک دن ہفتہ کو میلبرن میں شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مقامی محکمہ موسمیات نے اتوار اور پیر کو بھی بارش کی پیش گوئی کر رکھی ہے۔
ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے جس کے باعث آئی سی سی نے فائنل میچ کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے قوانین میں کچھ تبدیلی کردی ہے۔
آئی سی سی کے مطابق میچ بارش سے متاثر ہونے کی صورت میں ریزرو ڈے پر اضافی وقت کا دورانیہ 2 گھنٹے سے بڑھا کر 4 گھنٹے کر دیا گیا ہے، جبکہ میچ کا ٹاس بھی مقررہ وقت سے 8 منٹ پہلے ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق ٹاس کے بعد میوزیکل پروگرام ہوگا جس میں مقامی گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے جبکہ فائنل میچ کے اختتام پر آتشبازی کا بھی مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔
عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد
شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار
جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا