روسی فوج کی خیرسون سے پسپائی پر یوکرینی شہریوں کا جشن

0
42

کیف:یوکرین کے اہم شہر خیرسون سے روسی فوج کی پسپائی پر یوکرینی شہریوں نے جشن منایا۔روسی فوج کی واپسی پر شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور وہ دیوانہ وار قومی پرچم ہاتھوں میں تھامے سڑکوں پر نکل آئے، لوگوں نے قومی نغمے گنگنائے اور نعرے بازی بھی کی، یوکرینی فوج نے خیرسون میں دوبارہ داخل ہوکر شہر کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

یوکرین کے وزیرخارجہ نے کہا ہے خیرسون کا دوبارہ کنٹرول حاصل کرنا یوکرینی افواج کی بڑی کامیابی ہے، یوکرین کی فوج پوری قوت سے اپنے علاقوں کا قبضہ چھڑا رہی ہے۔

گزشتہ روز روس نے فوج کو خیرسون سے پیچھے ہٹنے کا حکم دیا تھا، یہ واحد بڑا شہرہے جس پر گزشتہ آٹھ ماہ میں روس پوری طرح قبضہ کرپایا تھا۔

روسی فوج کا کہنا ہے کہ خیرسون سے اس نے اپنے 30 ہزار فوجیوں کو واپس نکال لیا ہے، روسی فوج نے کہا تھا کہ انہیں یہاں فوجیوں کو رسد کی فراہمی میں مشکلات پیش آرہی تھیں جس کی وجہ سے شہر سے نکلنے کا فیصلہ کیا گیا۔

Leave a reply