وزیراعظم شہباز شریف نے ٹی 20 ورلڈکپ فائنل پر ٹیم کی حوصلہ افزائی کیلئے پیغام جاری کیا ہے-
باغی ٹی وی: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیم کو حوصلہ دیتے ہوئے کہاکہ اپنے آپ پر یقین رکھیں اور اپنا بہترین کھیل کھیلیں ،پوری قوم آپ کے پیچھے کھڑی ہے ۔
Team Pakistan 🇵🇰
You have beaten all odds to reach the World Cup Final. I know you have the passion, motivation and determination to win. Believe in yourself & play your best game. The entire nation stands behind you.
Good luck
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) November 13, 2022
انہوں نے کہا کہ  ٹیم پاکستان!آپ نے فائنل تک پہنچنے کیلئے تمام مشکلات کو شکست دی،جانتا ہوں آپ میں جیتنے کا جذبہ، حوصلہ اور عزم ہے ۔
دوسری جانب انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میچ سے قبل پاکستان کے کپتان بابراعظم نے بیان جاری کرتے ہوئے میچ کا پریشر نہ لینے کے عزم کا اظہار کیا ہے-
کپتان بابراعظم کا کہناتھا کہ فائنل میچ میں اپنا 100 فیصد دیں گے ، موسم ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے ، دعا ہے کہ میچ مکمل ہو ، ہمارا کام محنت کرنا ہے نتیجہ اللہ کے ہاتھ میں ہے ۔ بابراعظم کا کہناتھا کہ فائنل میچ میں ٹاس کی اہمیت زیادہ نہیں ہے ، میچ میں پریشر ہوتا ہے لیکن کوشش کریں گے دباؤ نہ لیں ۔








