باغی ٹی وی چونیاں(نامہ نگار) 25 کروڑ سے زائد رقم کی سرکاری کمرشل آراضی واگزار، پختہ عمارتیں مسمار، مقدمات درج، اسسٹنٹ کمشنر چونیاں خرم حمید تفصیلات کے مطابق چونیاں صوبائی حکومت کے خسرہ نمبر 6044 میں اسسٹنٹ کمشنر خرم حمید نے شہری کی درخواست پر حلقہ اوتاڑ پٹواری غلام حسنین حیات سے سرکاری صوبائی رقبہ کی رپورٹ طلب کی جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے ڈپٹی کمشنر فیاض موہل کی ہدایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے تحصیلدار افضل ہراج، حلقہ اوتاڑ پٹواری غلام حسنین حیات و عملہ میونسپل کمیٹی چونیاں، پولیس اور سرکاری مشینری کے ہمراہ کچی آبادی کوٹ عمر وٹو میں ناجائز قابضین کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا دوران آپریشن قابضین کے قبضے سے تقریباً 25 کروڑ روپے سے زائد رقم کی سرکاری کمرشل زمین کو واگزار کروا لیا۔اس موقع غلام حسنین حیات پٹواری نے فیاض دھون اور صابر چوہدری و دیگر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چونیاں موضع اوتاڑ کے علاقے میں صوبائی حکومت کا خسرہ نمبر 6044 کی تقریباً 25 کروڑ روپے کمرشل زمین واگزار کروا لی جس کو قبضہ مافیا عرصہ دراز سے جعلی اشٹاموں کے ذریعے فروخت کر رہے تھے انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر چونیاں کی طرف سے خسرہ کی رپورٹ و ریکارڈ طلب کیا گیا تھا جس پر ڈپٹی کمشنر قصور فیاض احمد موہل کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کے ساتھ موقع پر سرکاری زمین پر بنے پختہ مکانات کو مسمار کر کے سرکاری کمرشل زمین واگزار کروالی ہے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چونیاں خرم کا کہنا تھا کہ سرکاری زمین کی ایک ایک آنچ کی حفاظت ہماری اولین زمینداری میں شامل ہے قبضہ مافیا کتنا بھی با اثر کیوں نا ہو وہ کسی رعایت کے مستحق نہیں ہو گا ان کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے ۔جس پر شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر چونیاں خرم حمید اور حلقہ پٹواری غلام حسنین حیات کو کارروائی کرنے پر خراج تحسین پیش کیا

کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں