تحریک لبیک کے سربراہ مولانا خادم حسین رضوری پر 31 اگست کو فرد جرم عائد کی جائے گی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت نے خادم حسین رضوری کو 31 اگست کو طلب کر لیا، خادم حسین رضوی پر اس روز سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور توڑ پھوڑ کے کیس میں فرد جرم عائد کی جائے گی،
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 1 کے جج ارشد حسین بھٹہ نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور توڑ پھوڑ کے کیس کی سماعت کی۔ مولانا خادم حسین رضوی بیماری کی وجہ سے عدالت پیش نہ ہوئے ۔ملزموں کی جانب سے وکیل احسان علی عارف اور وکیل طاہر منہاس عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت میں سید ظہیر الحسن شاہ، پیر اعجاز اشرفی سمیت 24 ملزمان پیش ہوئے۔ دوران سماعت عدالت کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ تحریک لبیک کے کارکنان کو عدالت میں جانے سے روکنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی .