باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ (راجہ قریشی نامہ نگار)کراچی پولیس کی جانب سے وحشیانہ تشددگرفتاریاں اور ناجائز ایف آئی آر کے خلاف مکلی سول ہسپتال میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ملازمین کے سرپرست حاجی اشرف خشک، عبدالکریم بھانڈ، حاجی ابراہیم سمیجو،انور جاکھرو، بچل پنھور،کی زیر نگرانی میں مطالبات کیا کے رسک الاؤنس کا نوٹیفکیشن جاری ان کو ٹائم اسکیل سروس اسٹریکچر دے کر پریشانی سے بچایا جاۓ اور ان کے جائز مطالبات مانے جائیں یاد رہے کہ12 نومبر کوکراچی میں پولیس نے اپنے مطالبات کے کی منظوری کے لیے احتجاج کرنے والے سرکاری طبی ملازمین پر لاٹھی چارج اور واٹر کینن کا بے دریغ استعمال کرتے ہوئے 25 مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔ محکمہ صحت سندھ کے ملازمین کے مشترکہ پلیٹ فارم گرانڈ ہیلتھ الائنس کے احتجاج میں شریک مظاہرین نے حکومت کی طرف سے ہیلتھ رسک الاؤنس کو تنخواہ میں شامل نہ کرنے کے خلاف نماز جمعہ کے بعد وزیراعلیٰ ہاؤس کی طرف مارچ کرنے کا انتباہ کیا تھا جہاں سندھ پولیس نے انہیں روکنے کے لیے تشدد کرتے ہوئے ان پر واٹر کینن کا استعمال کیا۔ملازمین کا یہ الائنس پیر سے سندھ سیکریٹریٹ کے باہرمسلسل احتجاج کررہا ہے

ٹھٹھہ: کراچی پولیس کی جانب سے وحشیانہ تشددگرفتاریاں اور ناجائز ایف آئی آر کے خلاف مکلی سول ہسپتال میں ایک احتجاجی مظاہرہ

ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی3 سال قبل

کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں