باغی ٹی وی ڈیرہ اسماعیل خان(نامہ نگار)سابق امیدوارتحصیل میئرگوہر خان بابڑ کی مقامی صحافی شیرازاحمدمغل سے ان کے والدین کے روڈایکسیڈنٹ میں زخمی ہونے پراظہارافسوس،اللہ پاک سے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ ٹانک روڈ پر چہکان کے قریب ٹریفک حادثہ میںچیف ایڈیٹرروزنامہ مثل خیبر صبغت اللہ مغل اہلیہ سمیت زخمی ہوگئے تھے جن کی تیمارداری کیلئے سابق امیدوارتحصیل میئرگوہر خان بابڑ نے احمدنوازمغل اورشیرازاحمدمغل سے ملاقات کی۔ سابق امیدوارتحصیل میئرگوہر خان بابڑنے ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے پران کے بیٹوں سے تیمارداری اورافسوس کااظہارکیاجبکہ اللہ پاک سے زخمیوں کوجلدشفائے کاملہ عطاکرنے کی خصوصی دعاکی۔

کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں