باغی ٹی وی ،ڈیرہ اسماعیل خان(نامہ نگار)محکمہ ایری گیشن نے پہلے MPA کلاچی کی موجودگی میں5نومبرکو نہر کھولنے کا وعدہ کیاجس کو بعد میں7نومبر،10 نومبر پھر15اور اب19نومبر کی تاریخ دی ہے۔عوام وزمینداران خوش تھے کہ ٹانک والے مین کینال والے کام ہو گئے ہیںحالانکہ زمینیداران نے کام کی کوالٹی پر اعتراض کیا تھامگر محکمہ ایری گیشن کی طرف سے یقین دھانی کرائی گئی تھی کہ پانی کی روانی میں کوئی مسئلہ نہیں آئے گا۔ اصل ٹھیکیدار کی جگہ پوندوں نے بھرائی کی۔ ان لوگوں نے ڈسٹریوں کی ناقص بھرائی کی۔ اصل ٹھیکیدار نے کوئی کمپیکشن نہ کی کیونکہ یہ ٹھیکے تو لے لیتے ہیں مگر ان کے پاس نہ تومطلوبہ مشینری ہوتی ہے اور نہ ٹیکنیکل اسٹاف ہوتاہے۔ پتہ نہیں ان کو ٹھیکیدار کون منتخب کر لیتا ہے۔ ان کا مقصد صرف لوٹنا رہ گیا ہے۔ محکمہ ایری گیشن والے پتہ نہیں کیوں خود کو ان کے سامنے عاجز تصور کرتے ہیں جبکہ ان کے پاس بلیک لسٹ سے لے کر اور بہت سارے قانونی طریقے ہوتے ہیں۔ عام شنید ہے کہہ ٹینڈر منظور اس وقت تک نہیں ہوتے جب تک محکمہ15سے20فیصدکمیشن نے رکھے ۔ اگر ایسا ہے تو اس کے بعد تو یقینا ٹھیکیدار کا پلڑا بھاری ہو گا اور محکمہ ناقص کام کو بھی درست قرار دے گا۔۔ غلط کام کو دوبارہ درست کرانا محکمہ کی زمہ داری ہے جس کا بوجھ عوام اور پھر ممبران کو برداشت کرنا پڑتا ہے۔ڈسٹریوں کی صفائی صحیح طریقے سے نہیں ہوتی ہے۔ٹھیکیدارمٹی کے ساتھ پیٹرول روڈ پر ڈال کر چلا جاتا ہے۔ جنگل اور جھاڑیاں ہر سال کاغذی کاروائیوں میں صاف ہوتی ہیں۔ پینل کے پیچھے بارش کا پانی جاتا ہے اور نہر کے ساتھ روڈکھڈوں کی وجہ سے چلنے کے قابل نہیں رہتی ہے۔زمینداروں وعوام نے صوبائی سیکرٹری زراعت خیبرپختونخواہ اورڈپٹی کمشنر ڈیرہ نصراللہ خان سے گومل زام کمانڈایریا کی ڈسٹریوں میں ناقص تعمیر اورکام کی سست روی پر محکمہ ایری گیشن حکام اورٹھیکیدارکے خلاف انکوائری کامطالبہ کردیاہے۔

کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں