باغی ٹی وی ننکانہ صاحب(نامہ نگار احسان اللہ ایاز )حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت کے مطابق سموگ سے بچاﺅ کے لیےتمام متعلقہ محکمہ جات فصلوں کی باقیات،کوڑا کرکٹ، چمڑا اور ہسپتال کے فضلہ جات کو جلانے والوکے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائیں، ماحولیاتی آلودگی اورسموگ کے خاتمے کے لیے ہر ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ ضلع بھر کی عوام کو بہتر اور صاف ستھرا ماحول مہیا کیا جاسکے۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب احمر نائیک نے ان خیالات کا اظہاراینٹی سموگ سکواڈ کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹرماحولیات چوہدری عبدالقیوم ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع چوہدری محمد اشرف و دیگر متعلقہ محکمہ جات کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔اسسٹنٹ ڈائریکٹرماحولیات چوہدری عبدالقیوم نے اس موقع پر اینٹی سموگ کنٹرول پروگرام کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ کو تفصیلی بریفنگ دی ۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے کہا کہ حکومت پنجا ب کی جانب سے جن اشیاءکے جلانے پرپابندی عائد کی گئی ہے وہ حالیہ موسم میں سموگ پیدا کرنے کا باعث بنتی ہیں، عوام کو سموگ کے خطرہ سے بچانے کے لیے محکمہ ماحولیات سمیت تمام اداروں کی جانب سے فیلڈسٹاف دیہاتوں،قصبوں اور شہروں میں اپنی ڈیوٹی کو سو فیصدیقینی بنائیں اور فصلوں کی باقیات،کوڑاکرکٹ ،ربڑ کی مصنوعات جلانے والوں پر خصوصی نظر رکھیں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرتے ہوئے ان کے خلاف مقدمات درج کروائیں اور کم از کم 50ہزار روپے کا جرمانہ عائد کریں

Shares: