باغی ٹی وی ،کندھ کوٹ(نامہ نگار مختیار احمد اعوان)کندھ کوٹ میں مجلس وحدت المسلمین کے مرکزی عہدیدار سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی کا ضلع کشمور ایٹ کندھ کوٹ کے صدر میر فاٸق علی جکہرانی کے رہائشگاھ پر پریس کانفرنس
تفصیلات کے مطابق کندھ کوٹ میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی کا ضلع کشمور ایٹ کندھ کوٹ کا تنظیمی دورہ دورے کے بعد جکہرانی ہائوس میں مقصود علی ڈومکی کا صدر میر فاٸق علی جکہرانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کانفرنس کے دوران مقصود علی ڈومکی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں ہونے والی حالیہ مون سون بارشوں کے بعد سندھ بھر کے ساتھ ضلع کشمور کی عوام زیادہ متاثر ہوئے ہیں جن کی بحالی کے لیے صوبائی حکومت نے آج تک شہریوں کی بحالی کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے حکومت کو چاہیے کہ شہریوں کے بحالی کے لیے جلد از جلد اقدامات اٹھائیں اور اندرونی سندھ کے اندر حکومت کی نااہلی کے باعث ڈاکو راج قائم ہو چکا ہے جس کے باعث گھوٹکی کشمور شکارپور میں اغوا برائے تاوان کا بازار گرم ہو چکا ہے انتظامیہ شہریوں کے جان اور مال کا تحفظ کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے حکومت کو چاہیے کہ ڈاکو راج ختم کرنے کے لیے کچے کے علاقے میں پولیس رینجرز اور پاک فوج کا مشترکہ آپریشن کر کے سندھ کے اندر سے ہمیشہ کے لیے ڈاکو راج ختم کر کے حکومت کی رٹ قائم کی جائے تاکہ سندھ کے شہری سکون سے رہ سکیں

Shares: