ڈیرہ غازی خان (باغی ٹی وی)ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے پہلے دل ہسپتال کو جلد فنکشنل کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کی دسمبر کے پہلے ہفتہ ڈی جی خان آمد متوقع ہے جہاں وہ سردار فتح محمد خان بزدار انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ساتھ دیگر ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے ۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے دل ہسپتال کا دورہ کیا اور افتتاح کے معاملات دیکھے ۔پرنسپل میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف ،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ رانا عبید الرشید ،ایم ایس ڈاکٹر عبدالرحمن ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اطہر سکھانی اور دیگر موجود تھے ۔آئی ڈیپ کے نمائندوں نے بریفنگ دی.کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی نہ صرف ڈیرہ غازی خان ڈویژن بلکہ بلوچستان ،خیبر پختونخوا اور سندھ کے نزدیکی اضلاع کے لوگوں کو طبی سہولیات فراہم کرے گا۔سٹیٹ آف دی آرٹ پانچ منزلہ عمارت میں133 بیڈز مختلف وارڈز ابتدائی مرحلہ میں فنکشنل ہوں گے۔سات دسمبر سے ماہرین طب کے ساتھ معاون سٹاف کی بھرتی شروع کردی جائے گی۔کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ کےلئے بجلی کا الگ فیڈر نصب کیا جائیگا۔
Shares: