گوجرہ:شہرمیں خوبصورت تتلیوں کے ڈیرے،نوجوان اُن کے سحر میں مبتلا ،پولیس کی روائتی چشم پوشی

باغی ٹی وی گوجرہ ( نامہ نگار ، عبد الرحمن جٹ)شہرمیں خوبصورت تتلیوں کےاڈے قائم،نوجوان ان کے سحر میں مبتلا ہونے لگے،پولیس کی روائتی چشم پوشی .
تفصیل کے مطابق گوجرہ شہر میں لڑکیوں کے زریعے لوگوں کو بلیک میل کرنے والا گروہ سرگرم ہوگیا ہے،گروہ 5 مردوں اور تین خوبرو لڑکیوں پر مشتمل ہے جو ان کی اپنی عزیز ہوتی ہیں،ذرائع کاکہناہے کہ آج کل ان کی رہائش حسنیہ کالونی ٹوبہ روڑ سمندری روڈ گریڈ اسٹیشن کے قریب البرکت سکول کی پچھلی طرف ان کے مکروہ کاروبار کے اڈے ہیں مقامی انتظامیہ کو معلوم ہونے کے باوجود خاموش ہے افسران بالا ڈی سی او
ٹوبہ ٹیک سنگھ ، ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ ایس ایس پی سپیشل برانچ فیصل آباد ، انچارج آئی بی برانچ ٹوبہ ٹیک سنگھ ، ڈی ایس پی گوجرہ کی کارکردگی پر ایک سوالیہ نشان ہے کیونکہ ان کا ادارہ پولیس نوجوان نسل تباہ ہوتا دیکھ رہا ہے لیکن عملی اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں اس وجہ سے جرائم میں بھی اضافہ ہو رہا ہے. اہلیان شہر کا پرزور مطالبہ ہے ان کے خلاف اور ان کی پشت پناہی کرنے والے لوگوں کے خلاف کاروائی کی جائے جناب ڈی پی او صاحب سے اپیل کی جاتی ہے کہ ان کے بارے میں خفیہ ایجنسیاں سے بھی معلومات لی جا سکتی ہیں

Leave a reply