گوجرہ : پنجاب فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ ،ناقص مرچ اور ہلدی برآمد،دکاندار گرفتار،جیل منتقل

باغی ٹی وی ،گوجرہ (نامہ نگارعبد الرحمن جٹ کی رپورٹ) پنجاب فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ ،ناقص مرچ اور ہلدی برآمد،دکاندار گرفتار،جیل منتقل
تفصیل کے مطابق آج گوجرہ کے نواحی گاؤں چک نمبر 157 گ ب چیتے میں فوڈ اتھارٹی کے انسپکٹر عمر فاروق و علی ر ضا کریانہ کی دکان پر چھاپہ مارا اور موقع پر تقریبا 21 تھیلے لال مرچ دھڑا مرچ اور ہلدی جس میں ناقص مٹیریل ڈال کر تیار کیا گیاتھا اور وہ دکانوں پر فروخت ہو رہی تھی جس پر انسپکٹر عمر فاروق اور ساتھ ٹیم احسان الہی اور علی رضا مکمل ٹیم نے کارروائی کرکے تقریباً ایک ہزار کلو مرچ برآمد کی اور وہ نزدیک ایک ویران جگہ جو انھی پولی سٹاپ مشہور ہے اس پر لیجا کر تمام مرچ کو دفن کیا گیا اس تمام کارروائی میں فوڈ اتھارٹی کی مکمل ٹیم نے پر زور محنت کرکے اس کو دفن کیا اور مکمل ٹائم وہی گزرا جس میں فوڈ انسپیکٹر عمر فاروق اور احسان الٰہی اور علی رضا شامل ہیں جو کہ موقع پر گاڑی نمبر LEG 3958 میں موجود اس پر گوجرہ کی ٹیم جس نے موقع پر کاروائی کرکے اس تمام مٹیریل کو ضائع کیا اور دکان مالک کے خلاف ایف آئی آر درج کرا کے موقع پر پکڑ لیا گیا اور اسے جیل بھیج دیا گیا.

Leave a reply