باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ (نامہ نگار راجہ قریشی)ماہی گیروں کاعالمی دن کینجھر جھیل کے کنارے پر کیک بھی کاٹا گیا
تفصیلات کے مطابق اکیس نومبر کو ماہی گیروں کے عالمی دن کے موقعہ پر کینجھر کنارے فشریز ڈپارٹمنٹ اور کینجھر کنزرویشن نیٹ کیجانب سے آج فشریز آفس پر کینجھر میں کیک کاٹا گیا اور کینجھر بیک یارڈ ہیچری میں افزائش نسل کے بیس ہزار مچھلی کے بیج کینجھر جھیل میں چھوڑے گئے اور کینجھر آفس میں پودے بھی لگائے گئے اس موقعہ پر اسسٹنٹ ڈائیریکٹر فشریز کینجھر کے انچارج ڈاکٹر غلام قادر جمالی، سندھ کی مشہور شخصیت اصغر کھوسو انچارج کینجھر بیک یارڈ ہیچری ڈاکٹر پرویز خان کینجھر کنزرویشن نیٹ ورک کے صدر انیس ہيلایو، جنرل سیکرٹری (کے سی این) ارشاد علی گندرو، پریس سیکرٹری انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ ٹھٹہ سید شیر علی شاہ کاظمی، وقار ہیلایو، سلیم گندرو، لال محمد میر بحر، ایاز علی گندرو، فاروق احمد ہیلایو، اور دیگر ماہی گیروں اور علاقائی معززین نے شرکت کی۔
Shares: